The Quran in Urdu - Surah Duha translated into Urdu, Surah Ad-Dhuha in Urdu. We provide accurate translation of Surah Duha in Urdu - الأوردية, Verses 11 - Surah Number 93 - Page 596.
وَالضُّحَىٰ (1) قسم ہے روز روشن کی |
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ (2) اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے |
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ (3) (اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا |
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ (4) اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے |
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ (5) اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے |
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ (6) کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟ |
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ (7) اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی |
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ (8) اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا |
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ (9) لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو |
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ (10) اور سائل کو نہ جھڑکو |
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ (11) اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو |