The Quran in Urdu - Surah Takathur translated into Urdu, Surah At-Takathur in Urdu. We provide accurate translation of Surah Takathur in Urdu - الأوردية, Verses 8 - Surah Number 102 - Page 600.
أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ (1) تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے |
حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ (2) یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو |
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ (3) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا |
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ (4) پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا |
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ (5) ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا) |
لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ (6) تم دوزخ دیکھ کر رہو گے |
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ (7) پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے |
ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ (8) پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی |