The Quran in Urdu - Surah Maun translated into Urdu, Surah Al-Maun in Urdu. We provide accurate translation of Surah Maun in Urdu - الأوردية, Verses 7 - Surah Number 107 - Page 602.
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ (1) تم نے دیکھا اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟ |
فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ (2) وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے |
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ (3) اور مسکین کو کھانا دینے پر نہیں اکساتا |
فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ (4) پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے |
الَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ (5) جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں |
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ (6) جو ریا کاری کرتے ہیں |
وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ (7) اور معمولی ضرورت کی چیزیں (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں |