The Quran in Urdu - Surah Fatiha translated into Urdu, Surah Al-Fatihah in Urdu. We provide accurate translation of Surah Fatiha in Urdu - الأوردية, Verses 7 - Surah Number 1 - Page 1.

| بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ (1) اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے |
| الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (2) تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے |
| الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ (3) رحمان اور رحیم ہے |
| مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (4) روز جزا کا مالک ہے |
| إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (5) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں |
| اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (6) ہمیں سیدھا راستہ دکھا |
| صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (7) اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں |