Quran with Hindustani translation - Surah At-Taubah ayat 93 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿۞ إِنَّمَا ٱلسَّبِيلُ عَلَى ٱلَّذِينَ يَسۡتَـٔۡذِنُونَكَ وَهُمۡ أَغۡنِيَآءُۚ رَضُواْ بِأَن يَكُونُواْ مَعَ ٱلۡخَوَالِفِ وَطَبَعَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ ﴾
[التوبَة: 93]
﴿إنما السبيل على الذين يستأذنونك وهم أغنياء رضوا بأن يكونوا مع الخوالف﴾ [التوبَة: 93]
Muhammad Junagarhi Be-shak unhin logon per raah-e-ilzam hai jo bawajood dolat mand honey kay aap say ijazat talab kertay hain. Yeh khana nasheen aurton ka sath denay per khush hain aur inn kay dilon per mohar-e-khudawandi lagg chuki hai jiss say woh mehaz bey ilm hogaye hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim beshak un logo par tuh rah ilzam hai aur unhi par hai jo bawajod daulath mandh hone ke aap se ijazath talab karte hai,ye khana nashin aurto ka sath dene par khush hai aur un ke dilo par muhar khuda wandi lag chuki hai,jis se wo mahez be’ilm ho gae hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہ بہانے پیش کریں گے تمھارے پاس جب تم لوٹ کر جاؤ گے ان کی طرف فرمائیے بہانے مت بناؤ ہم نہیں اعتبار کریں گے تم پر، آگا ہ کردیا ہے ہمین اللہ تعالیٰ نے تمھاری خبروں پر اور دیکھے گا اللہ تعالیٰ تمھارا عمل اور اس کا رسول پھر لوٹائے جاؤ گے اس کی طرف جو جاننے والا ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کو پھر وہ آگاہ کرے گا تمھیں جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (الزام کی) راہ تو فقط ان لوگوں پر ہے جو آپ سے رخصت طلب کرتے ہیں حالانکہ وہ مال دار ہیں، وہ اس بات سے خوش ہیں کہ وہ پیچھے رہ جانے والی عورتوں اور معذوروں کے ساتھ رہیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے، سو وہ جانتے ہی نہیں (کہ حقیقی سود و زیاں کیا ہے) |
Muhammad Taqi Usmani الزام تو ان لوگوں پر ہے جو مال دار ہونے کے باوجود تم سے اجازت مانگتے ہیں۔ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ وہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہوگئے۔ اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے، اس لیے انہیں حقیقت کا پتہ نہیں ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi الزام ان لوگوں پرہے جو غنی اور مالدار ہوکر بھی اجازت طلب کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پسماندہ لوگوں میں شامل ہوجائیں اور خدا نے ان کے دلوں پر مہرلگادی ہے اور اب کچھ جاننے والے نہیں ہیں |