Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 74 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَيَوۡمَ يُنَادِيهِمۡ فَيَقُولُ أَيۡنَ شُرَكَآءِيَ ٱلَّذِينَ كُنتُمۡ تَزۡعُمُونَ ﴾
[القَصَص: 74]
﴿ويوم يناديهم فيقول أين شركائي الذين كنتم تزعمون﴾ [القَصَص: 74]
Abul Ala Maududi (Yaad rakhein yeh log) woh din jabke woh inhein pukarega phir puchega “kahan hai mere woh shareek jinka tum gumaan rakhte thay?” |
Ahmed Ali اور جس دن انہیں پکارے گا پھر کہے گا وہ کہاں ہیں جنہیں تم میرا شریک سمجھتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جس دن وہ اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک جن کا تمہیں دعویٰ تھا کہاں گئے؟ |
Mahmood Ul Hassan اور جس دن ان کو پکارے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے شریک جن کا تم دعویٰ کرتے تھے |
Muhammad Hussain Najafi اور (یاد کرو) وہ دن جس میں اللہ ان (مشرکین) کو پکارے گا اور کہے گا کہاں ہیں میرے شریک جن کے متعلق تم گمان فاسد کیا کرتے تھے۔ |