Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 55 - الزُّمَر - Page - Juz 24
﴿وَٱتَّبِعُوٓاْ أَحۡسَنَ مَآ أُنزِلَ إِلَيۡكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبۡلِ أَن يَأۡتِيَكُمُ ٱلۡعَذَابُ بَغۡتَةٗ وَأَنتُمۡ لَا تَشۡعُرُونَ ﴾
[الزُّمَر: 55]
﴿واتبعوا أحسن ما أنـزل إليكم من ربكم من قبل أن يأتيكم العذاب﴾ [الزُّمَر: 55]
Abul Ala Maududi Aur pairwi ikhtiyar karlo apne Rubb ki bhejhi hui kitaab ke behtareen pehlu ki, qabl iske ke tumpar achanak azaab aaye aur tumko khabar bhi na ho |
Ahmed Ali اور ان اچھی باتوں کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہیں اس سے پہلے کہ تم پر ناگہاں عذاب آ جائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اس سے پہلے کہ تم پر ناگہاں عذاب آجائے اور تم کو خبر بھی نہ ہو اس نہایت اچھی (کتاب) کی جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئی ہے پیروی کرو |
Mahmood Ul Hassan اور چلو بہتر بات پر جو اتری تمہاری طرف تمہارے رب سے پہلے اس سے کہ پہنچے تم پر عذاب اچانک اور تمکو خبر نہ ہو [۷۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور اس بہترین کلام و پیغام کی پیروی کرو جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری طرف اتارا گیا ہے پیشتر اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔ |