Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 17 - الشُّوري - Page - Juz 25
﴿ٱللَّهُ ٱلَّذِيٓ أَنزَلَ ٱلۡكِتَٰبَ بِٱلۡحَقِّ وَٱلۡمِيزَانَۗ وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّ ٱلسَّاعَةَ قَرِيبٞ ﴾
[الشُّوري: 17]
﴿الله الذي أنـزل الكتاب بالحق والميزان وما يدريك لعل الساعة قريب﴾ [الشُّوري: 17]
Abul Ala Maududi Woh Allah hi hai jisne haqq ke saath yeh kitaab aur mizaan nazil ki hai aur tumhein kya khabar, shayad ke faisley ki ghadi qareeb hi aa lagi ho |
Ahmed Ali الله ہی ہے جس نے سچی کتاب اور ترازو نازل کی اور آپ کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا ہی تو ہے جس نے سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور (عدل وانصاف کی) ترازو۔ اور تم کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی آ پہنچی ہو |
Mahmood Ul Hassan اللہ وہی ہے جس نے اتاری کتاب سچے دین پر اور ترازو بھی [۲۳] اور تجھ کو کیا خبر ہے شاید وہ گھڑی پاس ہو [۲۴] |
Muhammad Hussain Najafi اللہ وہ ہے جس نے کتاب کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے اور میزان کو بھی اور تمہیں کیا خبر شاید قیامت قریب ہی ہو۔ |