Quran with Hindustani translation - Surah An-Naml ayat 62 - النَّمل - Page - Juz 20
﴿أَمَّن يُجِيبُ ٱلۡمُضۡطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكۡشِفُ ٱلسُّوٓءَ وَيَجۡعَلُكُمۡ خُلَفَآءَ ٱلۡأَرۡضِۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ قَلِيلٗا مَّا تَذَكَّرُونَ ﴾
[النَّمل: 62]
﴿أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء ويجعلكم خلفاء الأرض أإله مع﴾ [النَّمل: 62]
Muhammad Junagarhi Bay kus ki pukar ko jab kay woh pukaray kaun qabool ker kay sakhti ko door ker deta hai? Aur tumhen zamin ka khalfa banata hai kiya Allah Taalaa kay sath koi aur mabood hai? Tum boht kum naseehat-o-ibrat hasil kertay ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim bekas ki pukaar ko jab ke wo pukaare, kaun qubool kar ke saqti ko door kar deta hai? aur tumhe zameen ka qalifa banata hai, kya Allah ta’ala ke saath aur maboodh hai? tum bahuth kam nasihath wa ibrath haasil karte ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بھلا کون قبول کرتا ہے ایک بیقرار کی فریاد جب وہ اسے پکارتا ہے اور (کون) دُور کرتا ہے تکلیف کو اور (کس نے) بنایا ہے تمھیں زمین میں (اگلوں کا ) خلیفہ۔ کیا کوئی اور خدا ہے اللہ تعالیٰ کے ساتھ ؟ تم بہت کم غور و فکر کرتے ہو |
Muhammad Tahir Ul Qadri بلکہ وہ کون ہے جو بے قرار شخص کی دعا قبول فرماتا ہے جب وہ اسے پکارے اور تکلیف دور فرماتا ہے اور تمہیں زمین میں(پہلے لوگوں کا) وارث و جانشین بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور بھی) معبود ہے؟ تم لوگ بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو |
Muhammad Taqi Usmani بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بےقرار اسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے، اور تکلیف دور کردیتا ہے اور جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے ؟ کیا (پھر بھی تم کہتے ہو کہ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ؟ نہیں ! بلکہ تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi بھلا وہ کون ہے جو مضطر کی فریاد کو سنتا ہے جب وہ اس کو آواز دیتا ہے اور اس کی مصیبت کو دور کردیتا ہے اور تم لوگوں کو زمین کا وارث بناتا ہے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور خدا ہے - نہیں - بلکہ یہ لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہیں |