Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 69 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَرَبُّكَ يَعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُونَ ﴾
[القَصَص: 69]
﴿وربك يعلم ما تكن صدورهم وما يعلنون﴾ [القَصَص: 69]
Muhammad Junagarhi Unn kay seenay jo kuch chupatay aur jo kuch zahir kertay hain aap ka rab sab kuch janta hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim un ke sine jo kuch chupaate aur jo kuch zaaher karte hai, aap ka rab sab kuch jaanta hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور آپ کا رب خوب جانتا ہے جو چھپائے ہوئے ہیں ان کے سینے اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور آپ کا رب ان (تمام باتوں) کو جانتا ہے جو ان کے سینے (اپنے اندر) چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ آشکار کرتے ہیں۔ |
Muhammad Taqi Usmani اور تمہارا پروردگار ان باتوں کو بھی جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں، اور ان باتوں کو بھی جو یہ کھلم کھلا کرتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور آپ کا پروردگار ان چیزوں کو بھی جانتا ہے جو یہ اپنے سینوں میں چھپائے ہوئے ہیں اور انہیں بھی جانتا ہے جن کا یہ اعلان و اظہار کرتے ہیں |