Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 126 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿وَمَا جَعَلَهُ ٱللَّهُ إِلَّا بُشۡرَىٰ لَكُمۡ وَلِتَطۡمَئِنَّ قُلُوبُكُم بِهِۦۗ وَمَا ٱلنَّصۡرُ إِلَّا مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِ ﴾
[آل عِمران: 126]
﴿وما جعله الله إلا بشرى لكم ولتطمئن قلوبكم به وما النصر إلا﴾ [آل عِمران: 126]
Muhammad Junagarhi Aur yeh to mehaz tumharay dil ki khuwaish aur itminan-e-qalb kay liye hai werna madad to Allah hi ki taraf say hai jo ghalib aur hikmaton wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur ye to mahez tumhaare dil ki khushi aur itmenaan qalb ke liye hai,warna madad to Allah hee ki taraf se hai jo ghaalib aur hikmato waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور نہیں بنایا فرشتوں کے اترنے کو اللہ نے مگر خوش خبری تمہارے لیے اور تاکہ مطئمن ہوجائیں تمہارے دل اس سے اور (حقیقت تو یہ ہے ) کہ نہیں ہے فتح و نصرت مگر اللہ کی طرف سے جو بس پر غالب (اور ) حکمت والا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اللہ نے اس (مدد) کو محض تمہارے لئے خوشخبری بنایا اور اس لئے کہ اس سے تمہارے دل مطمئن ہو جائیں، اور مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو بڑا غالب حکمت والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اللہ نے یہ سب انتظام صرف اس لئے کیا تھا تاکہ تمہیں خوشخبری ملے، اور اس سے تمہارے دلوں کو اطمینان نصیب ہو، ورنہ فتح تو کسی اور کی طرف سے نہیں، صرف اللہ کے پاس سے آتی ہے جو مکمل اقتدار کا بھی مالک ہے، تمام تر حکمت کا بھی مالک۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اس امداد کو خدانے صرف تمہارے لئے بشارت اور اطمینانِ قلب کا سامان قرار دیا ہے ورنہ مدد تو ہمیشہ صرف خدائے عزیز و حکیم ہی کی طرف سے ہوتی ہے |