Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 125 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿بَلَىٰٓۚ إِن تَصۡبِرُواْ وَتَتَّقُواْ وَيَأۡتُوكُم مِّن فَوۡرِهِمۡ هَٰذَا يُمۡدِدۡكُمۡ رَبُّكُم بِخَمۡسَةِ ءَالَٰفٖ مِّنَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةِ مُسَوِّمِينَ ﴾
[آل عِمران: 125]
﴿بلى إن تصبروا وتتقوا ويأتوكم من فورهم هذا يمددكم ربكم بخمسة آلاف﴾ [آل عِمران: 125]
Muhammad Junagarhi Kiyon nahi bulkay agar tum sabar-o-perhezgari kero aur yeh log ussi dum tumharay pass aajayen to tumhara rab tumhari imdad paanch hazar farishton say keray ga jo nishandaar hongay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kyo nahi, balke agar tum sabr wa parhezgaari karo aur ye log osi dum tumhaare paas aa jaaye, to tumhaara rab tumhaari imdaad paanch hazaar farishto se karega jo nishaandaar honge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari ہاں کافی ہے بشرطیکہ تم صبر و اور تقویٰ اختیار کرو اور (اگر ) آدھمکیں کفار تم پر تیزی سے اسی وقت تو مدد کرے گا تمہاری تمہارا رب پانچ ہزار فرشتوں سے جو نشان والے ہیں۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri ہاں اگر تم صبر کرتے رہو اور پرہیزگاری قائم رکھو اور وہ (کفّار) تم پر اسی وقت (پورے) جوش سے حملہ آور ہو جائیں تو تمہارا رب پانچ ہزار نشان والے فرشتوں کے ذریعے تمہاری مدد فرمائے گا |
Muhammad Taqi Usmani ہاں ! بلکہ اگر تم صبر اور تقوی اختیار کرو اور وہ لوگ اپنے اسی ریلے میں اچانک تم تک پہنچ جائیں تو تمہارا پروردگار پانچ ہزار فرشتے تمہاری مدد کو بھیج دے گا جنہوں نے اپنی پہچان نمایاں کی ہوئی ہوگی |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یقینا اگر تم صبر کرو گے اور تقوٰی اختیار کرو گے اور دشمن فی الفور تم تک آجائیں گے تو خدا پانچ ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا جن پر بہادری کے نشان لگے ہوں گے |