Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 146 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿وَكَأَيِّن مِّن نَّبِيّٖ قَٰتَلَ مَعَهُۥ رِبِّيُّونَ كَثِيرٞ فَمَا وَهَنُواْ لِمَآ أَصَابَهُمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَمَا ضَعُفُواْ وَمَا ٱسۡتَكَانُواْۗ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلصَّٰبِرِينَ ﴾
[آل عِمران: 146]
﴿وكأين من نبي قاتل معه ربيون كثير فما وهنوا لما أصابهم في﴾ [آل عِمران: 146]
Muhammad Junagarhi Boht say nabiyon kay hum rakaab ho ker boht say Allah walay jihad ker chukay hain unhen bhi Allah ki raah mein takleefen phonchi lekin na to unhon ney himmat haari na sust rahey aur na dabay aur Allah sabar kerney walon ko (hi) chahata hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim bahuth se nabiyo ke hum-rukaab27 ho kar bahuth se Allah waale jihaad kar chuke hai, unhe bhi Allah ki raah mein taklife pahochi, lekin na to unhone himmath haari, na susth rahe aur na dabe aur Allah sabr karne waalo ko (hee) chaahta hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور کتنے ہی نبی گزرے ہیں کہ جہاد کیا ان کے ہمراہ بہت سے اللہ والوں نے سو نہ ہمت ہاری انھوں نے بوجہ تکلیفوں کے جو پہنچیں انھیں اللہ کی راہ میں اور نہ کمزور ہوئے اور نہ انھوں نے ہار مانی اور اللہ تعالیٰ پیار کرتا ہے (تکلیفوں میں) صبر کرنے والوں سے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور کتنے ہی انبیاءایسے ہوئے جنہوں نے جہاد کیا ان کے ساتھ بہت سے اللہ والے (اولیاء) بھی شریک ہوئے، تو نہ انہوں نے ان مصیبتوں کے باعث جو انہیں اللہ کی راہ میں پہنچیں ہمت ہاری اور نہ وہ کمزور پڑے اور نہ وہ جھکے، اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور کتنے سارے پیغمبر ہیں جن کے ساتھ ملکر بہت سے اللہ والوں نے جنگ کی ! نتیجتا انہیں اللہ کے راستے میں جو تکلیفیں پہنچیں ان کی وجہ سے نہ انہوں نے ہمت ہاری، نہ وہ کمزور پڑے اور نہ انہوں نے اپنے آپ کو جھکایا، اللہ ایسے ثابت قدم لوگوں سے محبت کرتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور بہت سے ایسے نبی گزر چکے ہیں جن کے ساتھ بہت سے اللہ والوں نے اس شان سے جہاد کیا ہے کہ راسِ خدا میں پڑنے والی مصیبتوں سے نہ کمزور ہوئے اور نہ بزدلی کا اظہار کیا اور نہ دشمن کے سامنے ذلّت کا مظاہرہ کیا اور اللہ صبر کرنے والوں ہی کو دوست رکھتا ہے |