Quran with Hindustani translation - Surah An-Nisa’ ayat 13 - النِّسَاء - Page - Juz 4
﴿تِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِۚ وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ يُدۡخِلۡهُ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَاۚ وَذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ ﴾
[النِّسَاء: 13]
﴿تلك حدود الله ومن يطع الله ورسوله يدخله جنات تجري من تحتها﴾ [النِّسَاء: 13]
Muhammad Junagarhi Yeh hadden Allah Taalaa ki muqarrar ki hui hain aur jo Allah Taalaa ki aur uss kay rasool (PBUH) ki farmanbardari keray ga ussay Allah Taalaa jannaton mein ley jaye ga jin kay neechay nehren beh rahi hain jin mein woh hamesha rahen gay aur yeh boht bari kaamyaabi hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ye hadein Allah ta’ala ki muqarrar ki hoi hai aur jo Allah ta’ala ki aur us ke rasool(sallalahualaihiwasallam) ki farmabardaari karega, ose Allah ta’ala jannato mein le jayega jin ke niche nehre beh rahi hai jin mein wo hamesha rahenge aur ye bahuth badi kaamyabi hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یہ حدیں اللہ کی مقرر کی ہوئی ہیں اور جو شخص فرمانبردای کرے گا اللہ کی اور اس کے رسول کی داخل فرمائے گا اسے اللہ تعالیٰ باغوں میں بہتی ہوں گی ان کے نیچے نہریں ہمشہ رہیں گے وہ ان میں اور یہی ہے بڑی کامیابی۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri یہ اللہ کی (مقرر کردہ) حدیں ہیں، اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فرمانبرداری کرے اسے وہ بہشتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بڑی کامیابی ہے |
Muhammad Taqi Usmani یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود ہیں، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا، وہ اس کو ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، ایسے لوگ ہمیشہ ان (باغات) میں رہیں گے، اور یہ زبردست کامیابی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ سب الٰہی حدود ہیں اور جو اللہ و رسول کی اطاعت کرے گا خدا اسے ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور درحقیقت یہی سب سے بڑی کامیابی ہے |