Quran with Hindustani translation - Surah An-Nisa’ ayat 16 - النِّسَاء - Page - Juz 4
﴿وَٱلَّذَانِ يَأۡتِيَٰنِهَا مِنكُمۡ فَـَٔاذُوهُمَاۖ فَإِن تَابَا وَأَصۡلَحَا فَأَعۡرِضُواْ عَنۡهُمَآۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ تَوَّابٗا رَّحِيمًا ﴾
[النِّسَاء: 16]
﴿واللذان يأتيانها منكم فآذوهما فإن تابا وأصلحا فأعرضوا عنهما إن الله كان﴾ [النِّسَاء: 16]
Muhammad Junagarhi Tum say jo do fard aisa kaam ker len unhen ezza do agar woh tauba aur islaah ker len to unn say mun pher lo be-shak Allah Taalaa tauba kerney wala aur reham kerney wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tum mein se jo do afraad aisa kaam karle unhe eza do,agar wo tauba aur islaah karle to un se mu pherlo be-shak Allah ta’ala tauba qubool karne waala aur rahem karne waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور جو مرد عورت ارتکاب کریں بدکاری کا تم میں سے تو خوب اذیت دو انھیں پھر اگر دونوں توبہ کرلیں اور (اپنی ) اصلاح کرلیں تو چھوڑ دو انھیں بےشک اللہ تعالیٰ بہت توبہ قبول کرنے والا بہت رحم کرنے والا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور تم میں سے جو بھی کوئی بدکاری کا ارتکاب کریں تو ان دونوں کو ایذا پہنچاؤ، پھر اگر وہ توبہ کر لیں اور (اپنی) اصلاح کر لیں تو انہیں سزا دینے سے گریز کرو، بیشک اللہ بڑا توبہ قبول فرمانے والا مہربان ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور تم میں سے جو دو مرد بدکاری کا ارتکاب کریں، ان کو اذیت دو ۔ پھر اگر وہ توبہ کر کے اپنی اصلاح کرلیں تو ان سے درگزر کرو۔ بیشک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا، بڑا مہربان ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور تم میں سے جو آدمی بدکاری کریں انہیں اذیت دو پھر اگر توبہ کرلیں اور اپنے حال کی اصلاح کرلیں تو ان سے اعراض کرو کہ خدا بہت توبہ قبول کرنے والا اور مہربان ہے |