Quran with Hindustani translation - Surah At-Taubah ayat 8 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿كَيۡفَ وَإِن يَظۡهَرُواْ عَلَيۡكُمۡ لَا يَرۡقُبُواْ فِيكُمۡ إِلّٗا وَلَا ذِمَّةٗۚ يُرۡضُونَكُم بِأَفۡوَٰهِهِمۡ وَتَأۡبَىٰ قُلُوبُهُمۡ وَأَكۡثَرُهُمۡ فَٰسِقُونَ ﴾
[التوبَة: 8]
﴿كيف وإن يظهروا عليكم لا يرقبوا فيكم إلا ولا ذمة يرضونكم بأفواههم﴾ [التوبَة: 8]
Muhammad Junagarhi Unn kay wadon ka kiya aitbaar unn ka agar tum per ghalba hojaye to na yeh qarabat daari ka khayal keren na ehad-o-paymaan ka apni zabanon say to tumhen parcha rahey hain lekin unn kay dil nahi mantay inn mein say aksar to fasiq hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim un ke wado ka kya etebar,un ka agar tum par ghalba ho jae tuh, na ye qarabatdari ka qayal kare na ahado paiman ka,apni zabano se tuh tumhe parcha1 rahe hai, lekin un ke dil nahi mante,un mein se aksar tuh fasiq hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari انھوں نے بیچ دیں اللہ کی آیتیں تھوڑی سی قیمت پر (مزید برآں) روکا انھوں نے (لوگوں کو ) اللہ کی راہ سے بیشک وہ بہت برا تھا جو وہ کیا کرتے تھے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (بھلا ان سے عہد کی پاس داری کی توقع) کیونکر ہو! ان کا حال تو یہ ہے کہ اگر تم پر غلبہ پا جائیں تو نہ تمہارے حق میں کسی قرابت (یا سفارتی ضابطے) کا لحاظ کریں اور نہ کسی عہد کا، وہ (خوش کن الفاظ بول کر) تمہیں اپنے مونہہ سے تو راضی رکھتے ہیں جب کہ ان کے دل (ان باتوں سے) انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں |
Muhammad Taqi Usmani (لیکن دوسرے مشرکین کے ساتھ) کیسے معاہدہ برقرار رہ سکتا ہے جبکہ ان کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی تم پر غالب آجائیں تو تمہارے معاملے میں نہ کسی رشتہ داری کا خیال کریں، اور نہ کسی معاہدے کا ؟ یہ تمہیں اپنی زبانی باتوں سے راضی کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ ان کے دل انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ان کے ساتھ کس طرح رعایت کی جائے جب کہ یہ تم پر غالب آجائیں تو نہ کسی ہمسائگی اور قرابت کی نگرانی کریں گے اور نہ کوئی عہد و پیمان دیکھیں گے - یہ تو صرف زبانی تم کو خوش کررہے ہیں ورنہ ان کا دل قطعی منکر ہے اور ان کی اکثریت فاسق اور بدعہد ہے |