Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 5 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَٱلۡأَنۡعَٰمَ خَلَقَهَاۖ لَكُمۡ فِيهَا دِفۡءٞ وَمَنَٰفِعُ وَمِنۡهَا تَأۡكُلُونَ ﴾
[النَّحل: 5]
﴿والأنعام خلقها لكم فيها دفء ومنافع ومنها تأكلون﴾ [النَّحل: 5]
Abul Ala Maududi Usne jaanwar paida kiye jinmein tumhare liye poshak (clothing) bhi hai aur khurak bhi, aur tarah tarah ke dusre faiyde bhi |
Ahmed Ali اور تمہارے واسطے چار پایوں کو بھی اسی نے بنایا ان میں تمہارے لیے جاڑے کابھی سامان ہے اوربھی بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے کھاتے بھی ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور چارپایوں کو بھی اسی نے پیدا کیا۔ ان میں تمہارے لیے جڑاول اور بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو |
Mahmood Ul Hassan اور چوپائے بنا دیے تمہارے واسطے ان میں جڑا دل ہے اور کتنے فائدے اور بعضوں کو کھاتے ہو [۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور اسی نے تمہارے لئے چوپائے پیدا کئے جن میں تمہارے لئے گرم لباس بھی ہے اور دوسرے فائدے بھی اور انہی سے بعض کا تم گوشت کھاتے ہو۔ |