Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 6 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَلَكُمۡ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسۡرَحُونَ ﴾
[النَّحل: 6]
﴿ولكم فيها جمال حين تريحون وحين تسرحون﴾ [النَّحل: 6]
Abul Ala Maududi Unmein tumhare liye jamal (pleasant look) hai jab ke subah tum unhein charne ke liye bhejte ho aur jabke shaam unhein wapas latey ho |
Ahmed Ali اور تمہاے لیے ان میں زینت بھی ہے جب شام کو چرا کر لاتے ہو اور جب چرانے لے جاتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب شام کو انہیں (جنگل سے) لاتے ہو اور جب صبح کو (جنگل) چرانے لے جاتے ہو تو ان سے تمہاری عزت وشان ہے |
Mahmood Ul Hassan اور تم کو ان سے عزت ہے جب شام کو چرا کر لاتے ہو اور جب چرانے لے جاتے ہو [۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور ان (چوپاؤں) میں تمہارے لئے زیب و زینت بھی ہے جب شام کو واپس لاتے ہو اور صبح جب (چراگاہ کی طرف) لے جاتے ہو (اس وقت ان کا منظر کیسا خوش آئند ہوتا ہے)۔ |