Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 93 - الكَهف - Page - Juz 16
﴿حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ بَيۡنَ ٱلسَّدَّيۡنِ وَجَدَ مِن دُونِهِمَا قَوۡمٗا لَّا يَكَادُونَ يَفۡقَهُونَ قَوۡلٗا ﴾
[الكَهف: 93]
﴿حتى إذا بلغ بين السدين وجد من دونهما قوما لا يكادون يفقهون﴾ [الكَهف: 93]
Abul Ala Maududi Yahan tak ke jab do pahadon ke darmiyan pahuncha to usey unke paas ek qaum mili jo mushkil hi se koi baat samajhti thi |
Ahmed Ali یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا ان دونوں سے اس طرف ایک ایسی قوم کو دیکھا جو بات نہیں سمجھ سکتی تھی |
Fateh Muhammad Jalandhry یہاں تک کہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا تو دیکھا کہ ان کے اس طرف کچھ لوگ ہیں کہ بات کو سمجھ نہیں سکتے |
Mahmood Ul Hassan یہاں تک کہ جب پہنچا دو پہاڑوں کے بیچ پائے ان سے ورے ایسے لوگ جو لگتے نہیں کہ سمجھیں ایک بات [۱۱۶] |
Muhammad Hussain Najafi پھر (ایک اور مہم کی) تیاری کی۔ یہاں تک کہ (جب چلتے چلتے) وہ (دو پہاڑوں کی) دیواروں کے درمیان میں پہنچا تو ان کے ادھر ایک ایسی قوم کو پایا۔ جو (ان کی) کوئی بات نہیں سمجھتی تھی۔ |