Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 134 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿تِلۡكَ أُمَّةٞ قَدۡ خَلَتۡۖ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَلَكُم مَّا كَسَبۡتُمۡۖ وَلَا تُسۡـَٔلُونَ عَمَّا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[البَقَرَة: 134]
﴿تلك أمة قد خلت لها ما كسبت ولكم ما كسبتم ولا تسألون﴾ [البَقَرَة: 134]
Abul Ala Maududi Woh kuch log thay jo guzar gaye, jo kuch unhon ne kamaya woh unke liye hai aur jo kuch tum kamaoge, woh tumhare liye hai. Tumse yeh na pucha jayega ke woh kya karte thay |
Ahmed Ali یہ ایک جماعت تھی جو گزرچکی ان کے لیے ان کے اعمال میں اور تمہارے لیے اور تمہارے اعمال ہیں اور تم سے نہیں پوچھا جائے گا کہ وہ کیا کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ جماعت گزرچکی۔ ان کو اُن کے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمھارے اعمال (کا) اور جو عمل وہ کرتے تھے ان کی پرسش تم سے نہیں ہوگی |
Mahmood Ul Hassan وہ ایک جماعت تھی جو گذر چکی انکے واسطے ہے جو انہوں نے کیا اور تمہارے واسطے ہے جو تم نے کیا اور تم سے پوچھ نہیں ان کے کاموں کی [۱۹۰] |
Muhammad Hussain Najafi یہ ایک جماعت تھی جو گزر گئی اس کے لئے وہ ہے جو اس نے کمایا اور تمہارے لئے وہ ہے جو تم کماؤگے اور وہ جو کچھ کرتے تھے اس کے بارے میں تم سے پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔ |