Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 87 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۚ لَيَجۡمَعَنَّكُمۡ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيهِۗ وَمَنۡ أَصۡدَقُ مِنَ ٱللَّهِ حَدِيثٗا ﴾
[النِّسَاء: 87]
﴿الله لا إله إلا هو ليجمعنكم إلى يوم القيامة لا ريب فيه﴾ [النِّسَاء: 87]
Abul Ala Maududi Allah woh hai jiske siwa koi khuda nahin hai, woh tum sabko us qayamat ke din jamaa karega jiske aane mein koi shubha (doubt) nahin, aur Allah ki baat se badhkar sacchi baat aur kiski ho sakti hai |
Ahmed Ali الله وہ ہے جس کے سوا کوئی بندگی نہیں بے شک قیامت کے دن تم سب کو جمع کرے گا اس میں کوئی شک نہیں اور الله سے بڑھ کر کس کی بات سچی ہو سکتی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ قیامت کے دن تم سب کو ضرور جمع کرے گا اور خدا سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہے؟ |
Mahmood Ul Hassan اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں بیشک تم کو جمع کرے گا قیامت کے دن اس میں کچھ شبہ نہیں اور اللہ سے سچی کس کی بات [۱۴۱] |
Muhammad Hussain Najafi اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے۔ وہ ضرور تمہیں قیامت کے دن اکٹھا کرے گا۔ جس میں کوئی شک نہیں ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون بات میں سچا ہے۔ |