Quran with Hindustani translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 6 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿وَيَسۡتَعۡجِلُونَكَ بِٱلسَّيِّئَةِ قَبۡلَ ٱلۡحَسَنَةِ وَقَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهِمُ ٱلۡمَثُلَٰتُۗ وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغۡفِرَةٖ لِّلنَّاسِ عَلَىٰ ظُلۡمِهِمۡۖ وَإِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ ﴾
[الرَّعد: 6]
﴿ويستعجلونك بالسيئة قبل الحسنة وقد خلت من قبلهم المثلات وإن ربك لذو﴾ [الرَّعد: 6]
Muhammad Junagarhi Aur jo tujh say (saza ki talbi mein) jaldi ker rahey hain rahat say pehlay hi yaqeenan inn say pehlay sazayen (bator misal) guzar chuki hain aur be-shak tera rab albata bakhshney wala hai logon kay bey jaa zulm per bhi. Aur yeh bhi yaqeeni baat hai kay tera rab bari sakht saza deney wala bhi hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jo tujh se (sazaa ki talbi mein) jaldi kar rahe hai raahath se pehle hee yaqinan un se pehle sazaaye (bataur misaal) guzar chuki hai aur beshak tera rub albatta baqshne wala hai, logo ke beja zulm par bhi aur ye bhi yaqini baath hai ke tera rub badi saqt saza dene wala bhi hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور کافر کہتے ہیں ۔ کہ کیوں نہ اتاری گئی ان کی طرف کوئی نشانی ان کے رب کی طرف سے آپ تو (کجروی کے انجام بد سے ) ڈرانیوالے ہیں اور ہر قوم کے لیے آپ ہادی ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور یہ لوگ رحمت سے پہلے آپ سے عذاب طلب کرنے میں جلدی کرتے ہیں، حالانکہ ان سے پہلے کئی عذاب گزر چکے ہیں، اور (اے حبیب!) بیشک آپ کا رب لوگوں کے لئے ان کے ظلم کے باوجود بخشش والا ہے اور یقیناً آپ کا رب سخت عذاب دینے والا (بھی) ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور یہ لوگ خوشحالی (کی میعاد ختم ہونے) سے پہلے تم سے بدحالی کی جلدی مچائے ہوئے ہیں حالانکہ ان سے پہلے ایسے عذاب کے واقعات گزر چکے ہیں جس نے لوگوں کو رسوا کر ڈالا تھا۔ اور یہ حقیقت ہے کہ لوگوں کے لیے ان کی زیادتی کے باوجود تمہارے رب کی ذات ایک معاف کرنے والی ذات ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کا عذاب بڑا سخت ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اے رسول یہ لوگ آپ سے بھلائی سے پہلے ہی برائی (عذاب)چاہتے ہیں جب کہ ان کے پہلے بہت سی عذاب کی نظریں گزر چکی ہیں اور آپ کا پروردگار لوگوں کے لئے ان کے ظلم پر بخشنے والا بھی ہے اور بہت سخت عذاب کرنے والا بھی ہے |