Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 93 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَكُمۡ أُمَّةٗ وَٰحِدَةٗ وَلَٰكِن يُضِلُّ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَلَتُسۡـَٔلُنَّ عَمَّا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴾
[النَّحل: 93]
﴿ولو شاء الله لجعلكم أمة واحدة ولكن يضل من يشاء ويهدي من﴾ [النَّحل: 93]
Muhammad Junagarhi Agar Allah chahata to tum sab ko aik hi giroh bana deta lekin woh jisay chahaye gumrah kerta hai aur jisay chahaye hidayat deta hai yaqeenan tum jo kuch ker rahey ho uss kay baray mein baaz purs ki janey wali hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim agar Allah chaahta tum sab ko ek hee gruh bana deta lekin wo jise chaahe gumraah karta hai aur jise chaahe hidaayath deta hai, yaqinan tum jo kuch kar rahe ho us ke baare mein baaz purs ki jaane wali hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اگر چاہتا اللہ تعالیٰ تو بنا دیتا تمھیں ایک اُمّت لیکن وہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور ضرور تم سے باز پرس کی جائیگی ان اعمال سے جو تم کیا کرتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اگر اللہ چاہتا تو تم (سب) کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت فرما دیتا ہے، اور تم سے ان کاموں کی نسبت ضرور پوچھا جائے گا جو تم انجام دیا کرتے تھے |
Muhammad Taqi Usmani اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت (یعنی ایک ہی دین کا پیرو) بنا دیتا، لیکن وہ جس کو چاہتا ہے (اس کی ضد کی وجہ سے) گمراہی میں ڈال دیتا ہے، اور جس کو چاہتا ہے ہدایت تک پہنچا دیتا ہے۔ اور تم جو عمل بھی کرتے تھے اس کے بارے میں تم سے ضرور باز پرس ہوگی۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اگر پروردگار چاہتا تو جبراتم سب کو ایک قوم بنادیتا لیکن وہ اختیار دے کر جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے منزل ہدایت تک پہنچادیتاہے اور تم سے یقینا ان اعمال کے بارے میں سوال کیا جائے گا جوتم دنیا میں انجام دے رہے تھے |