×

تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالیٰ ہی نے 24:45 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah An-Nur ⮕ (24:45) ayat 45 in Hindustani

24:45 Surah An-Nur ayat 45 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah An-Nur ayat 45 - النور - Page - Juz 18

﴿وَٱللَّهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٖ مِّن مَّآءٖۖ فَمِنۡهُم مَّن يَمۡشِي عَلَىٰ بَطۡنِهِۦ وَمِنۡهُم مَّن يَمۡشِي عَلَىٰ رِجۡلَيۡنِ وَمِنۡهُم مَّن يَمۡشِي عَلَىٰٓ أَرۡبَعٖۚ يَخۡلُقُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ ﴾
[النور: 45]

تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالیٰ ہی نے پانی سے پیدا کیا ہےان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں، بعض دو پاؤں پر چلتے ہیں۔ بعض چار پاؤں پر چلتے ہیں، اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ بےشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: والله خلق كل دابة من ماء فمنهم من يمشي على بطنه ومنهم, باللغة الباكستانية

﴿والله خلق كل دابة من ماء فمنهم من يمشي على بطنه ومنهم﴾ [النور: 45]

Muhammad Junagarhi
Tamam kay tamam chalney phirney walay jaandaaron ko Allah Taalaa hi ney pani say peda kiya hai inn mein say baaz to apnay pet kay bal chaltay hain baaz do paon per chaltay hain. Baaz char paon per chaltay hain Allah Taalaa jo chahata hai peda kerta hai. Be-shak Allah Taalaa her cheez per qadir hai
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
tamaam ke tamaam chalne phirne waale jaandaaro ko Allah ta’ala hee ne paani se paida kiya hai, un mein se baaz to apne pet ke bal chalte hai, baaz do paao par chalte hai, baaz chaar paao par chalte hai, Allah ta’ala jo chahta hai paida karta hai, beshak Allah ta’ala har cheez par qaadir hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
اور اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہے ہر جانور کو پانی سے تو ان میں سے کچھ تو رینگتے ہیں پیٹ کے بل ۔ اور ان میں سے بعض چلتے ہیں دو ٹانگوں پر ۔ اور ان میں سے بعض چلتے ہیں چار ٹانگوں پر ۔ پیدا فرماتا ہے اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے
Muhammad Tahir Ul Qadri
اور اللہ نے ہر چلنے پھرنے والے (جاندار) کی پیدائش (کی کیمیائی ابتداء) پانی سے فرمائی، پھر ان میں سے بعض وہ ہوئے جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور ان میں سے بعض وہ ہوئے جو دو پاؤں پر چلتے ہیں، اور ان میں سے بعض وہ ہوئے جو چار (پیروں) پر چلتے ہیں، اللہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا رہتا ہے، بیشک اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے
Muhammad Taqi Usmani
اور اللہ نے زمین پر چلنے والے ہر جاندار کو پانی سے پیدا کیا ہے۔ پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں، کچھ وہ ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں، اور کچھ وہ ہیں جو چار (پاؤں) پر چلتے ہیں۔ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ یقینا اللہ ہر بات پر قدرت رکھتا ہے۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
اور اللہ ہی نے ہر زمین پر چلنے والے کو پانی سے پیدا کیا ہے پھر ان میں سے بعض پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض دو پیروں میں چلتے ہیں اور بعض چاروں ہاتھ پیر سے چلتے ہیں اور اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے کہ وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek