Quran with Hindustani translation - Surah An-Naml ayat 20 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿وَتَفَقَّدَ ٱلطَّيۡرَ فَقَالَ مَالِيَ لَآ أَرَى ٱلۡهُدۡهُدَ أَمۡ كَانَ مِنَ ٱلۡغَآئِبِينَ ﴾
[النَّمل: 20]
﴿وتفقد الطير فقال ما لي لا أرى الهدهد أم كان من الغائبين﴾ [النَّمل: 20]
Muhammad Junagarhi Aap ney paerindon ka jaeeza liya aur farmaney lagay yeh kiya baat hai kay mein hud hud ko nahi dekhta? Kiya waqaee woh ghair hazir hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aap ne parindo ka jayeza liya, aur farmaane lage, ye kya baath hai ke main hodh hodh ko nahi dekhta? kya waaqeyi wo ghair haazir hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور آپ نے (ایک روز) پرندوں کا جائزہ لیا تو فرمانے لگے کیا وجہ ہے کہ مجھے (آج) ہُد ہُد نظر نہیں آ رہا۔ یا وہ ہے ہی غیر حاضر |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور سلیمان (علیہ السلام) نے پرندوں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے: مجھے کیا ہوا ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھ پا رہا یا وہ (واقعی) غائب ہو گیا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور انہوں نے (ایک مرتبہ) پرندوں کی حاضری لی تو کہا : کیا بات ہے، مجھے ہدہد نظر نہیں آرہا، کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے ؟ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور سلیمان نے ہد ہد کو تلاش کیا اور وہ نظر نہ آیا تو کہا کہ آخر مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں کیا وہ غائب ہوگیا ہے |