Quran with Hindustani translation - Surah As-Sajdah ayat 26 - السَّجدة - Page - Juz 21
﴿أَوَلَمۡ يَهۡدِ لَهُمۡ كَمۡ أَهۡلَكۡنَا مِن قَبۡلِهِم مِّنَ ٱلۡقُرُونِ يَمۡشُونَ فِي مَسَٰكِنِهِمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٍۚ أَفَلَا يَسۡمَعُونَ ﴾
[السَّجدة: 26]
﴿أو لم يهد لهم كم أهلكنا من قبلهم من القرون يمشون في﴾ [السَّجدة: 26]
Muhammad Junagarhi Kiya iss baat ney bhi enhen hidayat nahi di kay hum ney inn say pehlay boht si ummaton ko halak ker diya jin kay makano mein yeh chal phir rahey hain. Iss mein to (bari) bari nishaniyan hain. Kiya phir bhi yeh nahi sunntay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya us baath ne bhi unhe hidaayath nahi di, ke hum ne un se pehle bahuth si ummato ko halaak kar diya, jin ke makaano mein ye chal phir rahe hai, us mein to (badi) badi nishaaniya hai, kya phir bhi ye nahi sunte |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا یہ چیز ان کی ہدایت کا باعث نہ بنی کتنی قومیں تھیں جن کو ہم نے ان سے پہلے ہلاک کر دیا حالانکہ یہ چل پھر رہے ہیں ان کے مکانوں میں ۔ بیشک ان میں (عبرت کی ) کئی نشانیاں ہیں ۔ کیا وہ (ان در و دیوار سے داستان عبرت) نہیں سن رہے؟ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور کیا انہیں (اس امر سے) ہدایت نہیں ہوئی کہ ہم نے اِن سے پہلے کتنی ہی امّتوں کو ہلاک کر ڈالا تھا جن کی رہائش گاہوں میں (اب) یہ لوگ چَلتے پِھرتے ہیں۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں، تو کیا وہ سنتے نہیں ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور کیا ان (کافروں) کو اس بات سے کوئی ہدایت نہیں ملی کہ ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں جن کے گھروں میں یہ خود چلتے پھرتے ہیں ؟ یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں۔ تو کیا یہ لوگ سنتے نہیں ہیں ؟ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تو کیا ان کی ہدایت کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کردیا ہے جن کی بستیوں میں یہ چل پھررہے ہیں اور اس میں ہماری بہت سی نشانیاں ہیں تو کیا یہ سنتے نہیں ہیں |