Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahzab ayat 62 - الأحزَاب - Page - Juz 22
﴿سُنَّةَ ٱللَّهِ فِي ٱلَّذِينَ خَلَوۡاْ مِن قَبۡلُۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ ٱللَّهِ تَبۡدِيلٗا ﴾
[الأحزَاب: 62]
﴿سنة الله في الذين خلوا من قبل ولن تجد لسنة الله تبديلا﴾ [الأحزَاب: 62]
Muhammad Junagarhi Inn say aglon mein bhi Allah ka yehi dastoor jari raha. Aur tu Allah kay dastoor mein hergiz radd-o-badal na paye ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim un se aglo mein bhi Allah ka yahi dastoor jaari raha aur tu Allah ke dastoor mein har giz raddu badal na payega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اللہ کی سنت ان (بدقماشوں ) کے متعلق بھی یہی تھی جو پہلے گزر چکے اور آپ سنت الہی میں ہر گز کوئی تغیر و تبدل نہ پائیں گے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اللہ کی (یہی) سنّت اُن لوگوں میں (بھی جاری رہی) ہے جو پہلے گزر چکے ہیں، اور آپ اللہ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ پائیں گے |
Muhammad Taqi Usmani یہ اللہ کا وہ معمول ہے جس پر ان لوگوں کے معاملے میں بھی عمل ہوتا رہا ہے جو پہلے گزر چکے ہیں۔ اور تم اللہ کے معمول میں کوئی تبدیلی ہرگز نہیں پاؤ گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ خدائی سّنت ان لوگوں کے بارے میں رہ چکی ہے جو گزر چکے ہیں اور خدائی سّنت میں تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے |