Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahzab ayat 62 - الأحزَاب - Page - Juz 22
﴿سُنَّةَ ٱللَّهِ فِي ٱلَّذِينَ خَلَوۡاْ مِن قَبۡلُۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ ٱللَّهِ تَبۡدِيلٗا ﴾
[الأحزَاب: 62]
﴿سنة الله في الذين خلوا من قبل ولن تجد لسنة الله تبديلا﴾ [الأحزَاب: 62]
Abul Ala Maududi Yeh Allah ki sunnat hai jo aisey logon ke maamle mein pehle se chali aa rahi hai, aur tum Allah ki sunnat mein koi tabdili na paogey |
Ahmed Ali یہی الله کا قانون ہے ان لوگو ں میں جو اس سے پہلے ہو گزر چکے ہیں اور آپ الله کے قانون میں کوئی تبدیلی ہرگز نہ پائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان کے بارے میں بھی خدا کی یہی عادت رہی ہے۔ اور تم خدا کی عادت میں تغیر وتبدل نہ پاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan دستور پڑا ہوا ہے اللہ کا ان لوگوں میں جو پہلے ہو چکے ہیں اور تو نہ دیکھے گا اللہ کی چال بدلتی [۹۴] |
Muhammad Hussain Najafi جو (ایسے لوگ) ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان میں بھی اللہ کا یہی دستور رہا ہے اور آپ اللہ کے دستور میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے۔ |