Quran with Hindustani translation - Surah Saba’ ayat 2 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيهَاۚ وَهُوَ ٱلرَّحِيمُ ٱلۡغَفُورُ ﴾
[سَبإ: 2]
﴿يعلم ما يلج في الأرض وما يخرج منها وما ينـزل من السماء﴾ [سَبإ: 2]
Muhammad Junagarhi Jo zamin mein jaye aur jo iss say niklay woh aasman say utray aur jo charh ker uss mein jaye woh sab say ba-khabar hai. Aur woh meharbaan nihayat bakhsish wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo zameen mein jaaye aur jo us se nikle, jo asmaan se utre aur jo chad kar us mein jaaye, wo sab se ba qabar hai, aur wo meherbaan nihaayath baqshish waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہ جانتا ہے جو زمین میں داخل ہو تا ہے ۔ اور جو اس سے نکلتا ہے۔ نیز وہ جانتا ہے جو آسمان سے نازل ہوتا اور جو آسمان کی طرف عروج کرتا ہے اور وہی ہمیشہ رحم فرمانے والا بہت بخشنے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri وہ اُن (سب) چیزوں کو جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتی ہیں اور جو اس میں سے باہر نکلتی ہیں اور جو آسمان سے اترتی ہیں اور جو اس میں چڑھتی ہیں، اور وہ بہت رحم فرمانے والا بڑا بخشنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani وہ ان چیزوں کو بھی جانتا ہے جو زمین کے اندر جاتی ہیں اور ان کو بھی جو اس سے باہر نکلتی ہیں، ان کو بھی جو آسمان سے اترتی ہیں اور ان کو بھی جو اس میں چڑھتی ہیں اور وہی ہے جو بڑا مہربان ہے، بہت بخشنے والا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi وہ جانتا ہے کہ زمین میں کیا چیز داخل ہوتی ہے اور کیا چیز اس سے نکلتی ہے اور کیا چیز آسمان سے نازل ہوتی ہے اور کیا اس میں بلند ہوتی ہے اور وہ مہربان اور بخشنے والا ہے |