Quran with Hindustani translation - Surah An-Nisa’ ayat 33 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿وَلِكُلّٖ جَعَلۡنَا مَوَٰلِيَ مِمَّا تَرَكَ ٱلۡوَٰلِدَانِ وَٱلۡأَقۡرَبُونَۚ وَٱلَّذِينَ عَقَدَتۡ أَيۡمَٰنُكُمۡ فَـَٔاتُوهُمۡ نَصِيبَهُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ شَهِيدًا ﴾
[النِّسَاء: 33]
﴿ولكل جعلنا موالي مما ترك الوالدان والأقربون والذين عقدت أيمانكم فآتوهم نصيبهم﴾ [النِّسَاء: 33]
Muhammad Junagarhi Maa baap ya qarabat daar jo chor maren uss kay waris hum ney her shaks kay muqarrar ker diye hain aur jin say tum ney apney haathon mohaeeda kiya hai unhen unn ka hissa do haqeeqatan Allah Taalaa her cheez per hazir hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim maa baap ya qaraabatdaar jo chohd mare us ke waaris hum ne har shaqs ke muqarrar kar diye hai,aur jin se tum ne apne haatho muaaheda kiya hai unhe un ka hissa do,haqi-qatan Allah ta’ala har cheez par haazir hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور ہر ایک لیے بانادیئے ہیں ہم نے وارث اس مال سے جو چھوڑ جائیں ماں باپ اور قریبی رشتہ دار اور وہ لوگ جن سے بندھ چکا ہے تمہار ا عہدو پیمان تو دو انھیں ان کا حصہ بےشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا مشاہدہ فرمانے والا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ہم نے سب کے لئے ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں کے چھوڑے ہوئے مال میں حق دار (یعنی وارث) مقرر کر دیئے ہیں، اور جن سے تمہارا معاہدہ ہو چکا ہے سو اُنہیں ان کا حصہ دے دو، بیشک اللہ ہر چیز کا مشاہدہ فرمانے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور ہم نے ہر اس مال کے کچھ وارث مقرر کیے ہیں جو والدین اور قریب ترین رشتہ دار چھوڑ کرجائیں۔ اور جن لوگوں سے تم نہ کوئی عہد باندھا ہوا ان کو ان کا حصہ دو ۔ بیشک اللہ ہر چیز کا گواہ ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جو کچھ ماں باپ یا اقربا نے چھوڑا ہے ہم نے سب کے لئے ولی و وارث مقرر کردئیے ہیں اور جن سے تم نے عہد و پیمان کیا ہے ان کا حصہ ّبھی انہیں دے دو بیشک اللہ ہر شے پر گواہ اور نگراں ہے |