Quran with Hindustani translation - Surah An-Nisa’ ayat 58 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿۞ إِنَّ ٱللَّهَ يَأۡمُرُكُمۡ أَن تُؤَدُّواْ ٱلۡأَمَٰنَٰتِ إِلَىٰٓ أَهۡلِهَا وَإِذَا حَكَمۡتُم بَيۡنَ ٱلنَّاسِ أَن تَحۡكُمُواْ بِٱلۡعَدۡلِۚ إِنَّ ٱللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُم بِهِۦٓۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ سَمِيعَۢا بَصِيرٗا ﴾
[النِّسَاء: 58]
﴿إن الله يأمركم أن تؤدوا الأمانات إلى أهلها وإذا حكمتم بين الناس﴾ [النِّسَاء: 58]
Muhammad Junagarhi Allah Taalaa tumhen takeedi hukum deta hai kay amanat walon ki amanaten unhen phonchao! Aur jab logon ka faisla kero to adal-o-insaf say faisla kero! Yaqeenan woh behtar cheez hai jiss ki naseehat tumhen Allah Taalaa ker raha hai. Be-shak Allah Taalaa sunta hai dekhta hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Allah ta’ala tumhe taakidi hukm deta hai ke amaanath waalo ki amaanate unhe pahochaao! aur jab logo ka faisla karo to adl wa insaaf ke saath faisla karo! yaqinan wo behtar cheez hai jis ki nasihath tumhe Allah ta’ala kar raha hai, be-shak Allah ta’ala sunta hai dekhta hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بے شک اللہ تعالیٰ حکم فرمات ہے تمھیں کہ (اُن کے ) سپرد کرو امانتوں کو نو ان کے اہل ہیں اور جب بھی فیصلہ کرو لوگوں کے درمیان تو فیصلہ کرو انصاف سے بیشک اللہ تعالیٰ بہت ہی اچھی بات کی نصیحت کرتا ہے تمھیں بےشک اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا ہر چیز دیکھنے والا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اُنہی لوگوں کے سپرد کرو جو ان کے اَہل ہیں، اور جب تم لوگوں پر حکومت کرو تو عدل و انصاف کے ساتھ کیا کرو (یا: اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا کرو)۔ بے شک اللہ تمہیں کیا ہی اچھی نصیحت فرماتا ہے، بے شک اللہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani (مسلمانو) یقینا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حق داروں تک پہنچاؤ، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو۔ یقین جانو اللہ تم کو جس بات کی نصیحت کرتا ہے وہ بہت اچھی ہوتی ہے۔ بیشک اللہ ہر بات کو سنتا اور ہر چیز کو دیکھتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتوں کو ان کے اہل تک پہنچا دو اور جب کوئی فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ کرو اللہ تمہیں بہترین نصیحت کرتا ہے بیشک اللہ سمیع بھی ہے اور بصیر بھی |