Quran with Hindustani translation - Surah An-Nisa’ ayat 69 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَ فَأُوْلَٰٓئِكَ مَعَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِم مِّنَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ وَٱلصِّدِّيقِينَ وَٱلشُّهَدَآءِ وَٱلصَّٰلِحِينَۚ وَحَسُنَ أُوْلَٰٓئِكَ رَفِيقٗا ﴾
[النِّسَاء: 69]
﴿ومن يطع الله والرسول فأولئك مع الذين أنعم الله عليهم من النبيين﴾ [النِّسَاء: 69]
Muhammad Junagarhi Aur jo bhi Allah Taalaa ki aur rasool (PBUH) ki farmanbardari keray woh unn logon kay sath hoga jin per Allah Taalaa ney inam kiya hai jaisay nabi aur siddique aur shaheed aur nek log yeh behtareen rafiq hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jo bhi Allah ta’ala ki aur rasool(sallalahualaihiwasallam) ki farmabardaari kare,wo un logo ke saath hoga jin par Allah ta’ala ne inaam kiya hai, jaise nabi aur siddiq aur shaheed aur nek log,ye behetreen rafeeq hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور جو اطاعت کرتے ہیں اللہ کی اور (اس کے) رسول کی تو وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین اور کیا ہی اچھے ہیں یہ ساتھی۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جو کوئی اللہ اور رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرے تو یہی لوگ (روزِ قیامت) ان (ہستیوں) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے (خاص) انعام فرمایا ہے جو کہ انبیاء، صدیقین، شہداءاور صالحین ہیں، اور یہ بہت اچھے ساتھی ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور جو لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت کریں گے تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے، یعنی انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین۔ اور وہ کتنے اچھے ساتھی ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جو بھی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ رہے گا جن پر خدا نے نعمتیں نازل کی ہیں انبیائً صدیقین, شہدائ اور صالحین اور یہی بہترین رفقائ ہیں |