Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 11 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿قَالُواْ رَبَّنَآ أَمَتَّنَا ٱثۡنَتَيۡنِ وَأَحۡيَيۡتَنَا ٱثۡنَتَيۡنِ فَٱعۡتَرَفۡنَا بِذُنُوبِنَا فَهَلۡ إِلَىٰ خُرُوجٖ مِّن سَبِيلٖ ﴾
[غَافِر: 11]
﴿قالوا ربنا أمتنا اثنتين وأحييتنا اثنتين فاعترفنا بذنوبنا فهل إلى خروج من﴾ [غَافِر: 11]
Muhammad Junagarhi Woh kahengay aey humaray perwerdigar! Tu ney humen doobara maara aur doobara hi jilaya abb hum apnay gunahon kay iqrari hain to kiya abb koi raah nikalney ki bhi hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim wo kahenge aye hamaare parvardigaar! tu ne hamein do baar maara aur do baar hee jilaaya, ab hum apne gunaaho ke eqraari hai, to kya ab koyi raah nikalne ki bhi hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہ کہیں گے اے ہمارے رب ! تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی اور دو مرتبہ زندہ کیا پس اب ہم اعتراف کرتے ہیں اپنے گناہوں کا۔ سو کیا (یہاں سے) نکلنے کی بھی کوئی صورت ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! تو نے ہمیں دو بار موت دی اور تو نے ہمیں دو بار (ہی) زندگی بخشی، سو (اب) ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں، پس کیا (عذاب سے بچ) نکلنے کی طرف کوئی راستہ ہے |
Muhammad Taqi Usmani وہ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ! تو نے ہمیں دو مرتبہ موت اور دو مرتبہ زندگی دی، اب ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں، تو کیا (ہمارے دوزخ سے) نکلنے کا کوئی راستہ ہے ؟ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi وہ لوگ کہیں گے پروردگار تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی اور دو مرتبہ زندگی عطا کی تو اب ہم نے اپنے گناہوں کا اقرار کرلیا ہے تو کیا اس سے بچ نکلنے کی کوئی سبیل ہے |