×

ان لوگوں نے اپنے پاس علم آجانے کے بعد ہی اختلاف کیا 42:14 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Ash-Shura ⮕ (42:14) ayat 14 in Hindustani

42:14 Surah Ash-Shura ayat 14 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Ash-Shura ayat 14 - الشُّوري - Page - Juz 25

﴿وَمَا تَفَرَّقُوٓاْ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلۡعِلۡمُ بَغۡيَۢا بَيۡنَهُمۡۚ وَلَوۡلَا كَلِمَةٞ سَبَقَتۡ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗى لَّقُضِيَ بَيۡنَهُمۡۚ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ أُورِثُواْ ٱلۡكِتَٰبَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡ لَفِي شَكّٖ مِّنۡهُ مُرِيبٖ ﴾
[الشُّوري: 14]

ان لوگوں نے اپنے پاس علم آجانے کے بعد ہی اختلاف کیا (اور وه بھی) باہمی ضد بحﺚ سے اور اگر آپ کے رب کی بات ایک وقت مقرر تک کے لیے پہلے ہی سے قرار پا گئی ہوئی نہ ہوتی تو یقیناً ان کا فیصلہ ہوچکا ہوتا اور جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب دی گئی ہے وه بھی اس کی طرف سے الجھن والے شک میں پڑے ہوئے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وما تفرقوا إلا من بعد ما جاءهم العلم بغيا بينهم ولولا كلمة, باللغة الباكستانية

﴿وما تفرقوا إلا من بعد ما جاءهم العلم بغيا بينهم ولولا كلمة﴾ [الشُّوري: 14]

Muhammad Junagarhi
Unn logon ney apnay pass ilm aajaney kay baad hi ikhtilaf kiya (aur woh bhi) bahami zidd behas say aur agar aap kay rab ki baat aik waqt-e-muqarrara tak kay liye pehlay hi say qarar paagaee hui na hoti to yaqeenan unn ka faisla ho chuka hota aur jinn logon ko unn kay baad kitab di gaee hai woh bhi uss ki taraf say uljhan walay shak mein paray huye hain
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
un logo ne apne paas ilm aa jaane ke baadh hee eqtelaaf kiya (aur wo bhi) baahmi zidh bahes se aur agar aap ke rab ki baath ek waqth muqarrar tak ke liye pehle hee se qaraar pa gayi hoyi na hoti, to yaqinan un ka faysla ho chuka hota aur jin logo ko un ke baadh kitaab di gayi hai, wo bhi us ki taraf se uljhan waale shak mein pade hoye hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
اور نہ بٹے وہ فرقوں میں مگر اس کے بعد کہ آگیا ان کے پاس (صحیح ) علم۔ (یہ تفرقہ) محض باہمی حسد کے باعث تھا ۔ اور اگر یہ فرمان پہلے نہ ہو چکا ہوتاآپ کے رب کی طرف سے کہ انہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دی جائے تو فیصلہ ہو چکا ہوتا ان کے درمیان اور جو لوگ وارث بنائے گئے تھے کتاب کے، ان کے بعدوہ ان کے متعلق ایسے شک میں مبتلا ہیں جو قلق انگیز ہے
Muhammad Tahir Ul Qadri
اور انہوں نے فرقہ بندی نہیں کی تھی مگر اِس کے بعد جبکہ اُن کے پاس علم آچکا تھا محض آپس کی ضِد (اور ہٹ دھرمی) کی وجہ سے، اور اگر آپ کے رب کی جانب سے مقررہ مدّت تک (کی مہلت) کا فرمان پہلے صادر نہ ہوا ہوتا تو اُن کے درمیان فیصلہ کیا جا چکا ہوتا، اور بیشک جو لوگ اُن کے بعد کتاب کے وارث بنائے گئے تھے وہ خود اُس کی نسبت فریب دینے والے شک میں (مبتلا) ہیں
Muhammad Taqi Usmani
اور لوگوں نے آپس کی عداوتوں کی وجہ سے (دین میں) جو تفرقہ ڈالا ہے وہ اس کے بعد ہی ڈالا ہے جب ان کے پاس یقینی علم آچکا تھا۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک معین مدت تک کے لیے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوتی تو ان کا فیصلہ ہوچکا ہوتا۔ اور ان لوگوں کے بعد جن کو کتاب کا وارث بنایا گیا ہے وہ اس کے بارے میں ایسے شک میں پڑے ہوئے ہیں جس نے انہیں خلجان میں ڈال رکھا ہے۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
اور ان لوگوں نے آپس میں تفرقہ اسی وقت پیدا کیا ہے جب ان کے پاس علم آچکا تھا اور یہ صرف آپس کی دشمنی کی بنا پر تھا اور اگر پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے ایک مدّت کے لئے طے نہ ہوگئی ہوتی تو اب تک ان کے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا اور بیشک جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب کا وارث بنایا گیا ہے وہ اس کی طرف سے سخت شک میں پڑے ہوئے ہیں
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek