Quran with Hindustani translation - Surah Ash-Shura ayat 9 - الشُّوري - Page - Juz 25
﴿أَمِ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦٓ أَوۡلِيَآءَۖ فَٱللَّهُ هُوَ ٱلۡوَلِيُّ وَهُوَ يُحۡيِ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ ﴾
[الشُّوري: 9]
﴿أم اتخذوا من دونه أولياء فالله هو الولي وهو يحيي الموتى وهو﴾ [الشُّوري: 9]
Muhammad Junagarhi Kiya inn logon ney Allah kay siwa aur kaar saaz bana liye hain (haqeeqatan) to Allah Taalaa hi kaar saaz hai wohi murdon ko zindah keray ga aur wohi her cheez per qadir hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya un logo ne Allah ta’ala ke siva aur kaar saaz bana liye hai (haqiqatan to) Allah ta’ala hee kaar saaz hai, wahi murdo ko zinda karega aur wahi har cheez par qaadir hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا انہوں نے بنا لیے ہیں اسے چھوڑ کر دوسرے کارساز پس اللہ ہی حقیقی کارساز ہے اور وہ زندہ کرتا ہے مردوں کو اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri کیا انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو اولیاء بنا لیا ہے، پس اللہ ہی ولی ہے (اسی کے دوست ہی اولیاء ہیں)، اور وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر چیز پر بڑا قادر ہے |
Muhammad Taqi Usmani کیا ان لوگوں نے اس کو چھوڑ کر دوسرے رکھوالے بنا لیے ہیں ؟ سچ تو یہ ہے کہ رکھوالا اللہ ہی ہے، اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کیا ان لوگوں نے اس کو چھوڑ کر اپنے لئے سرپرست بنائے ہیں جب کہ وہی سب کا سرپرست ہے اور وہی اَمردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے |