Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ma’idah ayat 27 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿۞ وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ ٱبۡنَيۡ ءَادَمَ بِٱلۡحَقِّ إِذۡ قَرَّبَا قُرۡبَانٗا فَتُقُبِّلَ مِنۡ أَحَدِهِمَا وَلَمۡ يُتَقَبَّلۡ مِنَ ٱلۡأٓخَرِ قَالَ لَأَقۡتُلَنَّكَۖ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلۡمُتَّقِينَ ﴾
[المَائدة: 27]
﴿واتل عليهم نبأ ابني آدم بالحق إذ قربا قربانا فتقبل من أحدهما﴾ [المَائدة: 27]
Muhammad Junagarhi Aadam (alh-e-salam) kay dono beton ka khara khara haal bhi enhen suna do unn dono ney aik nazrana paish kiya inn mein say aik ki nazar qabool hogaee aur doosray ki maqbool na hui to woh kehney laga mein tujhay maar hi daalon ga uss ney kaha Allah Taalaa taqwa walon ka hi amal qabool kerta hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aadam(alaihissalam)ke duno beto ka khara khara haal bhi unhe suna do,un duno ne ek nazraana pesh kiya,un mein se ek ki nazar tuh qubol ho gai aur dosre ki maqbol na hoi,tuh wo kehne laga ke main tujhe maar hee dalonga,us ne kaha Allah tala taqwa walo ka hee amal qubol karta hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور آپ پڑھ سنائیے انھیں خبر دو فرزندان آدم کی ٹھیک ٹھیک جب دونوں نے قربانی دی تو قبول کی گئی ایک سے اور نہ قبول کی گئی دوسرے سے (اس دوسرے نے ) کہا قسم ہے میں تمھیں قتل کرڈالوں گا۔ (پہلے نہ ) کہا (تو بلاوجہ ناراض ہوتا ہے ) قبول فرماتا ہے اللہ صرف پرہیزگاروں سے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (اے نبی مکرم!) آپ ان لوگوں کو آدم (علیہ السلام) کے دو بیٹوں (ہابیل و قابیل) کی خبر سنائیں جو بالکل سچی ہے۔ جب دونوں نے (اللہ کے حضور ایک ایک) قربانی پیش کی سو ان میں سے ایک (ہابیل) کی قبول کر لی گئی اور دوسرے (قابیل) سے قبول نہ کی گئی تو اس (قابیل) نے (ہابیل سے حسداً و انتقاماً) کہا: میں تجھے ضرور قتل کر دوں گا، اس (ہابیل) نے (جواباً) کہا: بیشک اللہ پرہیزگاروں سے ہی (نیاز) قبول فرماتا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور (اے پیغمبر) ان کے سامنے آدم کے دو بیٹوں کا واقعہ ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناؤ۔ جب دونوں نے ایک ایک قربانی پیش کی تھی، اور ان میں سے ایک کی قربانی قبول ہوگئی، اور دوسرے کی قبول نہ ہوئی۔ اس (دوسرے نے پہلے سے) کہا کہ : میں تجھے قتل کر ڈالوں گا۔ پہلے نے کہا کہ اللہ تو ان لوگوں سے (قربانی) قبول کرتا ہے جو متقی ہوں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور پیغمبر علیھ السّلامآپ ان کو آدم علیھ السّلامکے دونوں فرزندوں کا سچا ّقصّہ پڑھ کر سنائیے کہ جب دونوں نے قربانی دی اور ایک کی قربانی قبول ہوگئی اور دوسرے کی نہ ہوئی تو اس نے کہا کہ میں تجھے قتل کردوں گا تو دوسرے نے جواب دیا کہ میرا کیا قصور ہے خدا صرف صاحبان ه تقوٰی کے اعمال کو قبول کرتا ہے |