×

اور ذرا انہیں آدمؑ کے دو بیٹوں کا قصہ بھی بے کم 5:27 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Ma’idah ⮕ (5:27) ayat 27 in Urdu

5:27 Surah Al-Ma’idah ayat 27 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 27 - المَائدة - Page - Juz 6

﴿۞ وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ ٱبۡنَيۡ ءَادَمَ بِٱلۡحَقِّ إِذۡ قَرَّبَا قُرۡبَانٗا فَتُقُبِّلَ مِنۡ أَحَدِهِمَا وَلَمۡ يُتَقَبَّلۡ مِنَ ٱلۡأٓخَرِ قَالَ لَأَقۡتُلَنَّكَۖ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلۡمُتَّقِينَ ﴾
[المَائدة: 27]

اور ذرا انہیں آدمؑ کے دو بیٹوں کا قصہ بھی بے کم و کاست سنا دو جب اُن دونوں نے قربانی کی تو ان میں سے ایک کی قربانی قبول کی گئی اور دوسرے کی نہ کی گئی اُس نے کہا "میں تجھے مار ڈالوں گا" اس نے جواب دیا "اللہ تو متقیوں ہی کی نذریں قبول کرتا ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: واتل عليهم نبأ ابني آدم بالحق إذ قربا قربانا فتقبل من أحدهما, باللغة الأوردية

﴿واتل عليهم نبأ ابني آدم بالحق إذ قربا قربانا فتقبل من أحدهما﴾ [المَائدة: 27]

Abul Ala Maududi
Aur zara inhein Adam ke do beton ka qissa bhi be kam-o-kaasht suna do jab un dono ne qurbani ki, to un mein se ek ki qurbani qabool ki gayi aur dusre ki na ki gayi , usne kaha “ main tujhey maar dalunga” Usne jawab diya “Allah to muttaqiyon hi ki nazarein(offerings) qabool karta hai
Ahmed Ali
تو اہلِ کتاب کو آدم کے دو بیٹوں کا قصہ صحیح طور پر پڑھکر سنا دے جب ان دونوں نے قربانی کی ان میں سے ایک کی قربانی قبول ہو گئی اور دوسرے کی نہ ہوئی اس نے کہا میں تجھے مار ڈالوں گا اس نے جواب دیا الله پرہیز گاروں ہی سے قبول کرتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور (اے محمد) ان کو آدم کے دو بیٹوں (ہابیل اور قابیل) کے حالات (جو بالکل) سچے (ہیں) پڑھ کر سنا دو کہ جب ان دونوں نے خدا (کی جناب میں) کچھ نیازیں چڑھائیں تو ایک کی نیاز تو قبول ہو گئی اور دوسرے کی قبول نہ ہوئی (تب قابیل ہابیل سے) کہنے لگا کہ میں تجھے قتل کروں گا اس نے کہا کہ خدا پرہیزگاروں ہی کی (نیاز) قبول فرمایا کرتا ہے
Mahmood Ul Hassan
اور سنا ان کو حال واقعی آدم کے دو بیٹوں کا [۹۹] جب نیاز کی دونوں نے کچھ نیاز اور مقبول ہوئی ایک کی اور نہ مقبول ہوئی دوسرے کی [۱۰۰] کہا میں تجھ کو مار ڈالوں گا [۱۰۱] وہ بولا اللہ قبول کرتا ہے تو پرہیزگاروں سے [۱۰۲]
Muhammad Hussain Najafi
اے رسول(ص)) آپ انہیں آدم کے دونوں بیٹوں کا سچا قصہ پڑھ کر سنائیے۔ جب کہ ان دونوں نے قربانی پیش کی تو ایک کی تو قبول ہوگئی اور دوسرے کی قبول نہ ہوئی۔ اس (دوسرے) نے کہا میں تمہیں ضرور قتل کروں گا۔ پہلے نے کہا اللہ تو صرف متقیوں (پرہیزگاروں) کا عمل قبول کرتا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek