Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ma’idah ayat 43 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿وَكَيۡفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِندَهُمُ ٱلتَّوۡرَىٰةُ فِيهَا حُكۡمُ ٱللَّهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوۡنَ مِنۢ بَعۡدِ ذَٰلِكَۚ وَمَآ أُوْلَٰٓئِكَ بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴾
[المَائدة: 43]
﴿وكيف يحكمونك وعندهم التوراة فيها حكم الله ثم يتولون من بعد ذلك﴾ [المَائدة: 43]
Muhammad Junagarhi (tajjub ki baat hai kay) woh kaisay apney pass toraat hotay huye jiss mein ehkaam-e-elahee hain tum ko munsif banatay hain phir iss kay baad bhi phir jatay hain dar asal yeh eman-o-yaqeen walay hain hi nahi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim (tajjub ki bath hai ke) wo kaise apne pas taurath hote hoe jis mein ehkam e ilahi hai tum ko munsif banate hai,phir us ke badh bhi phir jate hai,dar asal ye iman wa yaqin wale hai hee nahi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور کیسے منصف بناتے ہیں آپ کو حالانکہ ان کے پاس تورات ہے اس میں اللہ کا حکم ہے پھر وہ منہ پھرتے ہیں (اس سے ) اس کے بعد اور نہیں ہیں وہ ایمان دار ۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور یہ لوگ آپ کو کیوں کر حاکم مان سکتے ہیں در آنحالیکہ ان کے پاس تورات (موجود) ہے جس میں اللہ کا حکم (مذکور) ہے، پھر یہ اس کے بعد (بھی حق سے) رُوگردانی کرتے ہیں، اور وہ لوگ (بالکل) ایمان لانے والے نہیں ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور یہ کیسے تم سے فیصلہ لینا چاہتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات موجود ہے جس میں اللہ کا فیصلہ درج ہے ؟ پھر اس کے بعد (فیصلے سے) منہ بھی پھیر لیتے ہیں دراصل یہ ایمان والے نہیں ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور یہ کس طرح آپ سے فیصلہ کرائیں گے جب کہ ان کے پاس توریت موجود ہے جس میں حکهِ خدا بھی ہے اور یہ اس کے بعد بھی منہ پھیر لیتے ہیں اور پھر ایمان لانے والے نہیں ہیں |