Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ma’idah ayat 51 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿۞ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُواْ ٱلۡيَهُودَ وَٱلنَّصَٰرَىٰٓ أَوۡلِيَآءَۘ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٖۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمۡ فَإِنَّهُۥ مِنۡهُمۡۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[المَائدة: 51]
﴿ياأيها الذين آمنوا لا تتخذوا اليهود والنصارى أولياء بعضهم أولياء بعض ومن﴾ [المَائدة: 51]
Muhammad Junagarhi Aey eman walo! Tum yahud-o-nasaara ko dost na banao yeh to aapas mein hi aik doosray kay dost hain. Tum mein say jo bhi inn mein say kissi say dosti keray woh be-shak enhi mein say hai zalimon ko Allah Taalaa hergiz raah-e-raast nahi dikhata |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ae iman walo tum yahod wa nasara ko dosth na banao,ye tuh aapas mein hee ek dosre ke dosth hai,tum mein se jo bhi un mein se kisi se dosti kare, wo be-shak unhee mein se hai, zalimo ko Allah tala hargiz rahe rasth nahi dikhata |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے ایمان والوں ! نہ بناؤ یہود و نصاریٰ کو (اپنا) دوست ( و مددگار) وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جس نے دوست بنایا انھیں تم میں سے سو وہ انھیں میں سے ہے بےشک اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا ظالم قوم کو۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے ایمان والو! (جارِح اور دشمن) یہود اور نصاریٰ کو (اپنا قابل اعتماد) حلیف نہ سمجھو یہ آپس میں ایک دوسرے کے حلیف ہیں۔ اور تم میں سے جو شخص ان (جارِح اور دشمن یہود و نصاریٰ) کو (اپنا قابلِ اِعتماد) حلیف سمجھے گا تو بے شک وہ انہی میں سے ہو (جائے) گا۔ یقیناً اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا |
Muhammad Taqi Usmani اے ایمان والو ! یہودیوں اور نصرانیوں کو یارومددگار نہ بناؤ یہ خود ہی ایک دوسرے کے یارومددگار ہیں اور تم میں سے جو شخص ان کی دوستی کا دم بھرے گا تو پھر وہ انہی میں سے ہوگا۔ یقینا اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ایمان والو یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا دوست اور سرپرست نہ بناؤ کہ یہ خود آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں سے کوئی انہیں دوست بنائے گا تو ان ہی میں شمار ہوجائے گا بیشک اللہ ظالم قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے |