Quran with Hindustani translation - Surah Al-hadid ayat 7 - الحدِيد - Page - Juz 27
﴿ءَامِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَأَنفِقُواْ مِمَّا جَعَلَكُم مُّسۡتَخۡلَفِينَ فِيهِۖ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنكُمۡ وَأَنفَقُواْ لَهُمۡ أَجۡرٞ كَبِيرٞ ﴾
[الحدِيد: 7]
﴿آمنوا بالله ورسوله وأنفقوا مما جعلكم مستخلفين فيه فالذين آمنوا منكم وأنفقوا﴾ [الحدِيد: 7]
Muhammad Junagarhi Allah per aur uss kay raool per eman ley aao aur uss maal mein say kharch kero jiss mein Allah ney tumhen doosron ka janasheen banaya hai pus jo tum mein say eman leyen aur kheraat keren unhen boht bara sawab milay ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Allah par aur us ke rasool par imaan le aao aur us maal mein se qarch karo jis mein Allah ne tumhe (dosro ka) jaanasheen banaya hai, pas tum mein se jo imaan laaye aur khayraath kare unhe bahuth bada sawaab milega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو (اس کی راہ میں) ان مالوں سے جن میں اس نے تمہیں اپنا نائب بنایا ہے۔ پس جو لوگ ایمان لائے تم میں سے اور (راہ خدا میں) خرچ کرتے رہے ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لاؤ اور اس (مال و دولت) میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں اپنا نائب (و امین) بنایا ہے، پس تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے خرچ کیا اُن کے لئے بہت بڑا اَجر ہے |
Muhammad Taqi Usmani اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھو، اور جس (مال) میں اللہ نے تمہیں قائم مقام بنایا ہے، اس میں سے (اللہ کے راستے میں) خرچ کرو۔ چنانچہ تم میں سے جو لوگ ایمان لائے ہیں، اور انہوں نے (اللہ کے راستے میں) خرچ کیا ہے، ان کے لیے بڑا اجر ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تم لوگ اللہ و رسول پر ایمان لے آؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں اپنا نائب قرار دیا ہے - تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے راسِ خدا میں خرچ کیا ان کے لئے اجر عظیم ہے |