Quran with Hindustani translation - Surah Al-An‘am ayat 90 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ هَدَى ٱللَّهُۖ فَبِهُدَىٰهُمُ ٱقۡتَدِهۡۗ قُل لَّآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ أَجۡرًاۖ إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرَىٰ لِلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[الأنعَام: 90]
﴿أولئك الذين هدى الله فبهداهم اقتده قل لا أسألكم عليه أجرا إن﴾ [الأنعَام: 90]
Muhammad Junagarhi Yehi log aisay thay jin ko Allah Taalaa ney hidayat ki thi so aap bhi inn hi kay tareeq per chaliye aap keh dijiye kay mein tum say iss per koi maawza nahi chahata yeh to sirf tamam jahaan walon kay wastay aik naseehat hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim yahi log aise thein jin ko Allah ta’ala ne hidaayath ki thi, so aap bhi un hee ke tareeq par chaliye, aap keh di jiye ke main tum se us par koyi mu’aaweza nahi chaahta, ye to sirf tamaam jahaan waalo ke waaste ek nasihath hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یہی وہ لوگ ہیں جنھیں ہدایت دی تھی اللہ نے تو انھیں کے طریقہ کی پیروی کرو آپ فرمائیے میں نہیں مانگتا تم سے اس (تبلیغ قرآن) پر کوئی اُجرت نہیں ہے وہ (قرآن) مگر نصیحت سارے جہانوں کے لیے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (یہی) وہ لوگ (یعنی پیغمبرانِ خدا) ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت فرمائی ہے پس (اے رسولِ آخر الزمان!) آپ ان کے (فضیلت والے سب) طریقوں (کو اپنی سیرت میں جمع کر کے ان) کی پیروی کریں (تاکہ آپ کی ذات میں ان تمام انبیاء و رسل کے فضائل و کمالات یکجا ہوجائیں)، آپ فرما دیجئے: (اے لوگو!) میں تم سے اس (ہدایت کی فراہمی پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ یہ تو صرف جہان والوں کے لئے نصیحت ہے) |
Muhammad Taqi Usmani یہ لوگ (جن کا ذکر اوپر ہوا) وہ تھے جن کو اللہ نے (مخالفین کے رویے پر صبر کرنے کی) ہدایت کی تھی، لہذا (اے پیغمبر) تم بھی انہی کے راستے پر چلو۔ (مخالفین سے) کہہ دو کہ میں تم سے اس (دعوت) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ یہ تو دنیا جہان کے سب لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے، اور بس۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے لہذا آپ بھی اسی ہدایت کے راستہ پر چلیں اور کہہ دیجئے کہ ہم تم سے اس کار تبلیغ و ہدایت کا کوئی اجر نہیں چاہتے ہیں یہ قرآن تو عالمین کی یاددہانی کا ذریعہ ہے |