×

جب آپ انہیں دیکھ لیں تو ان کے جسم آپ کو خوشنما 63:4 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Al-Munafiqun ⮕ (63:4) ayat 4 in Hindustani

63:4 Surah Al-Munafiqun ayat 4 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Al-Munafiqun ayat 4 - المُنَافِقُونَ - Page - Juz 28

﴿۞ وَإِذَا رَأَيۡتَهُمۡ تُعۡجِبُكَ أَجۡسَامُهُمۡۖ وَإِن يَقُولُواْ تَسۡمَعۡ لِقَوۡلِهِمۡۖ كَأَنَّهُمۡ خُشُبٞ مُّسَنَّدَةٞۖ يَحۡسَبُونَ كُلَّ صَيۡحَةٍ عَلَيۡهِمۡۚ هُمُ ٱلۡعَدُوُّ فَٱحۡذَرۡهُمۡۚ قَٰتَلَهُمُ ٱللَّهُۖ أَنَّىٰ يُؤۡفَكُونَ ﴾
[المُنَافِقُونَ: 4]

جب آپ انہیں دیکھ لیں تو ان کے جسم آپ کو خوشنما معلوم ہوں، یہ جب باتیں کرنے لگیں تو آپ ان کی باتوں پر (اپنا) کان لگائیں، گویا کہ یہ لکڑیاں ہیں دیوار کے سہارے سے لگائی ہوئیں، ہر (سخت) آواز کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔ یہی حقیقی دشمن ہیں ان سے بچو اللہ انہیں غارت کرے کہاں سے پھرے جاتے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وإذا رأيتهم تعجبك أجسامهم وإن يقولوا تسمع لقولهم كأنهم خشب مسندة يحسبون, باللغة الباكستانية

﴿وإذا رأيتهم تعجبك أجسامهم وإن يقولوا تسمع لقولهم كأنهم خشب مسندة يحسبون﴾ [المُنَافِقُونَ: 4]

Muhammad Junagarhi
Jab aap enhen dekh len to inn kay jism aap ko khushnuma maloom hon yeh jab baaten kerney lagen to aap inn ki baaton per (apna) kaan lagayen goya kay yeh lakriyan hain deewar kay shaharay lagee huin her (sakht) aawaz ko apney khilaf samajhtay hain yehi haqeeqi dushman hain inn say bacho Allah enhen ghaarat keray kahan say phiray jatay hain
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
jab aap unhe dekh le to un ke jism aap ko khush numa maloom ho, ye jab baatein karne lage to aap un ki baatho par apna kaan lagaaye, goya ke ye lakdiya hai, diwaar ke sahaare se lagaayi hoyi, har (saqth) awaaz ko apne qilaaf samajhte hai, yahi haqiqi dushman hai, in se bacho, Allah inhe ghaarath kare, kahaa se phire jaate hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
اور جب آپ انہیں دیکھیں تو ان کے جسم آپ کو بڑے خوشنما معلوم ہوں گے اور اگر وہ گفتگو کریم تو توجہ سے آپ ان کی بات سنیں گے (در حقیقت) وہ (بیکار) لکڑیوں کی مانند ہیں جو دیوار کے ساتھ کھڑی کردی گئی ہوں گمان کرتے ہیں کہ ہر گرج ان کے خلاف ہی ہے یہی حقیقی دشمن ہیں پس آپ ان سے ہو شیار رہیے ہلاک کرے انہیں اللہ تعالی کیسے سرگرداں پھرتے
Muhammad Tahir Ul Qadri
(اے بندے!) جب تو انہیں دیکھے تو اُن کے جسم (اور قد و قامت) تجھے بھلے معلوم ہوں، اور اگر وہ باتیں کریں تو اُن کی گفتگو تُو غور سے سنے (یعنی تجھے معقول دکھائی دیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ) وہ لوگ گویا دیوار کے سہارے کھڑی کی ہوئی لکڑیاں ہیں، وہ ہر اونچی آواز کو اپنے اوپر (بَلا اور آفت) سمجھتے ہیں، وہی (منافق تمہارے) دشمن ہیں سو اُن سے بچتے رہو، اللہ انہیں غارت کرے وہ کہاں بہکے پھرتے ہیں
Muhammad Taqi Usmani
جب تم ان کو دیکھو تو ان کے ڈیل ڈول تمہیں بہت اچھے لگیں، اور اگر وہ بات کریں تو تم ان کی باتیں سنتے رہ جاؤ، ان کی مثال ایسی ہے جیسے یہ لکڑیاں ہیں جو کسی سہارے سے لگا رکھی ہیں، یہ ہر چیخ پکار کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔ یہی ہیں جو (تمہارے) دشمن ہیں، اس لیے ان سے ہوشیار رہو۔ اللہ کی مار ہو ان پر۔ یہ کہاں اوندھے چلے جارہے ہیں ؟
Syed Zeeshan Haider Jawadi
اور جب آپ انہیں دیکھیں گے تو ان کے جسم بہت اچھے لگیں گے اور بات کریں گے تو اس طرح کہ آپ سننے لگیں لیکن حقیقت میں یہ ایسے ہیں جیسے دیوار سے لگائی ہوئی سوکھی لکڑیاں کہ یہ ہر چیخ کو اپنے ہی خلاف سمجھتے ہیں اور یہ واقعا دشمن ہیں ان سے ہوشیار رہئے خدا انہیں غارت کرے یہ کہاں بہکے چلے جارہے ہیں
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek