Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anfal ayat 10 - الأنفَال - Page - Juz 9
﴿وَمَا جَعَلَهُ ٱللَّهُ إِلَّا بُشۡرَىٰ وَلِتَطۡمَئِنَّ بِهِۦ قُلُوبُكُمۡۚ وَمَا ٱلنَّصۡرُ إِلَّا مِنۡ عِندِ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴾
[الأنفَال: 10]
﴿وما جعله الله إلا بشرى ولتطمئن به قلوبكم وما النصر إلا من﴾ [الأنفَال: 10]
Muhammad Junagarhi Aur Allah Taalaa ney yeh imdad mehaz iss lie ki kay bisharat ho aur takay tumharay dilon ko qarar ho jaye aur madad sirf Allah hi ki taraf say hai jo kay zabardast hikmat wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur Allah tala ne ye imdad mahez is liye ki ke basharath ho aur ta ke tumhare dilo ko qarar ho jae aur madad sirf Allah hee ki taraf se hai,jo ke zabardast hikmath wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور نہیں بنایا فرشتوں کے نزول کو اللہ نے مگر ایک خوشخبری اور تاکہ مطمئن ہوجائیں اس سے تمھارے دل اور نہیں ہے مد د مگر اللہ کی طرف سے، بیشک اللہ بہت غالب ہے حکمت والا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اس (مدد کی صورت) کو اللہ نے محض بشارت بنایا (تھا) اور (یہ) اس لئے کہ اس سے تمہارے دل مطمئن ہو جائیں اور (حقیقت میں تو) اللہ کی بارگاہ سے مدد کے سوا کوئی (اور) مدد نہیں، بیشک اللہ (ہی) غالب حکمت والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور یہ وعدہ اللہ نے کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ صرف اس لیے کیا کہ وہ خوشخبری بنے اور تاکہ تمہارے دلوں کو اطمینان حاصل ہو، ورنہ مدد کسی اور کے پاس سے نہیں، صرف اللہ کے پاس سے آتی ہے۔ یقینا اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اسے ہم نے صرف ایک بشارت قرار دیا تاکہ تمہارے دل مطمئن ہوجائیں اور مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے -اللہ ہی صاحب هعزّت اور صاحب هحکمت ہے |