Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anfal ayat 9 - الأنفَال - Page - Juz 9
﴿إِذۡ تَسۡتَغِيثُونَ رَبَّكُمۡ فَٱسۡتَجَابَ لَكُمۡ أَنِّي مُمِدُّكُم بِأَلۡفٖ مِّنَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةِ مُرۡدِفِينَ ﴾
[الأنفَال: 9]
﴿إذ تستغيثون ربكم فاستجاب لكم أني ممدكم بألف من الملائكة مردفين﴾ [الأنفَال: 9]
Muhammad Junagarhi Uss waqt ko yaad kero jab tum apney rab say faryad ker rahey thay phir Allah Taalaa ney tumhari sunn li kay mein tum ko aik hazat farishton say madad doon ga jo lagataar chalen aayen gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim us waqt ko yad karo jab ke tum apne rub se faryad kar rahe thein,phir Allah tala ne tumhari sunli ke main tum ko ek hazar farishto se madad donga, jo lagataar chale aenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یاد کرو جب تم فریاد کررہے تھے اپنے رب سے تو سن لی اس نے تمھاری فریاد (اور فرمایا) یقیناً میں مدد کرنے والا ہوں تمھاری ایک ہزار فرشتوں کے ساتھ جو پے در پے آنیوالے ہیں۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (وہ وقت یاد کرو) جب تم اپنے رب سے (مدد کے لئے) فریاد کر رہے تھے تو اس نے تمہاری فریاد قبول فرمالی (اور فرمایا) کہ میں ایک ہزار پے در پے آنے والے فرشتوں کے ذریعے تمہاری مدد کرنے والا ہوں |
Muhammad Taqi Usmani یاد کرو جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے، تو اس نے تمہاری فریاد کا جواب دیا کہ میں تمہاری مدد کے لیے ایک ہزار فرشتوں کی کمک بھیجے والا ہوں جو لگاتار آئیں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جب تم پروردگار سے فریاد کررہے تھے تو اس نے تمہاری فریاد سن لی کہ میں ایک ہزار ملائکہ سے تمہاری مدد کررہا ہوں جو برابر ایک کے پیچھے ایک آرہے ہیں |