Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anfal ayat 52 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿كَدَأۡبِ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ فَأَخَذَهُمُ ٱللَّهُ بِذُنُوبِهِمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِيّٞ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ ﴾
[الأنفَال: 52]
﴿كدأب آل فرعون والذين من قبلهم كفروا بآيات الله فأخذهم الله بذنوبهم﴾ [الأنفَال: 52]
Muhammad Junagarhi Misil friaoniyon kay haal kay aur unn say aglon kay, kay unhon ney Allah ki aayaton kay sath kufur kiya pus Allah ney unn kay gunahon kay baees unehn pakar liya. Allah Taalaa yaqeenan qooat wala aur sakht azab wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim misl ferauniyo ke hal ke aur un se aglo ke,ke unhone Allah ki ayato se kufr kiya,pas Allah ne un ke gunaho ke baayes16 unhe pakad liye,Allah tala yaqinan quwwath wala aur saqt azaab wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جیسے دستور تھا فرعونیوں کا اور جو (زبردست) لوگ ان سے پہلے تھے۔ انھوں نے کفر کیا آیات الٰہی کے ساتھ تو پکڑلیا انھیں اللہ نے انکے گناہوں کے باعث ۔ بیشک اللہ قوت والا سخت عذاب دینے والا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (ان کافروں کا حال بھی) قومِ فرعون اور ان سے پہلے کے لوگوں کے حال کی مانند ہے۔ انہوں نے (بھی) اللہ کی آیات کا انکار کیا تھا، سو اللہ نے انہیں ان کے گناہوں کے باعث (عذاب میں) پکڑ لیا۔ بیشک اللہ قوت والا سخت عذاب دینے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani (ان لوگوں کا حال ایسا ہی ہوا) جیسا فرعون کی قوم اور ان سے پہلے لوگوں کا حال ہوا تھا۔ انہوں نے اللہ کی نشانیوں کو ماننے سے انکار کیا، نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا۔ یقینا اللہ کی طاقت بڑی ہے (اور) عذاب بڑا سخت۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جو حال آلِ فرعون اور ان کے پہلے والوں کا تھا کہ انہوں نے آیااُ الٰہیہ کا انکار کیا تو خد انے انہیں ان کے گناہوں کی گرفت میں لے لیا کہ اللہ قوی بھی ہے اور شدید عذاب کرنے والا بھی ہے |