Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anfal ayat 65 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ حَرِّضِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ عَلَى ٱلۡقِتَالِۚ إِن يَكُن مِّنكُمۡ عِشۡرُونَ صَٰبِرُونَ يَغۡلِبُواْ مِاْئَتَيۡنِۚ وَإِن يَكُن مِّنكُم مِّاْئَةٞ يَغۡلِبُوٓاْ أَلۡفٗا مِّنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِأَنَّهُمۡ قَوۡمٞ لَّا يَفۡقَهُونَ ﴾
[الأنفَال: 65]
﴿ياأيها النبي حرض المؤمنين على القتال إن يكن منكم عشرون صابرون يغلبوا﴾ [الأنفَال: 65]
Muhammad Junagarhi Aey nabi! Eman walon ko jihad ka shoq dilao agar tum mein bees (20) bhi sabar kerney walay hongay to do so per ghalib rahey gay. Aur agar tum mein aik so hongay to aik hazar kafiron per ghalib rahen gay iss wastay kay woh bey samajh log hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ae Nabi! imaan walo ko jihad ka shauq dilao,agar tum bees bhi sabr karne wale honge tuh do sau par ghalib rahenge aur agar tum mein ek sau honge tuh ek hazar kafiro par ghalib rahenge,is waste ke wo be-samajh log hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) ! برانگخیتہ کیجیے مومنوں کو جہاد پر اگر ہوں تم سے بیس آدمی صبر کرنے والے تو وہ غالب آئیں گے دو سو پر اور اگر ہوئے تم میں سے سو آدمی (صبر کرنے والے) تو غالب آئیں گے ہزار کافروں پر کیونکہ یہ کافر وہ لوگ ہیں جو کچھ نہیں سمجھتے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے نبی (مکرّم!) آپ ایمان والوں کو (ظلم اور جبر و بربریت جاری رکھنے والوں کے خلاف) جہاد کی ترغیب دیں، اگر تم میں سے (جنگ میں) بیس (20) ثابت قدم رہنے والے ہوں تو وہ دو سو (200 جنگ جُو کفار) پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے (ایک) سو (ثابت قدم) ہوں گے تو (جارِح) کافروں میں سے (ایک) ہزار پر غالب آئیں گے اِس وجہ سے کہ وہ (اُلوہی رازوں کی) سمجھ نہیں رکھتے |
Muhammad Taqi Usmani اے نبی ! مومنوں کو جنگ پر ابھارو۔ اگر تمہارے بیس آدمی ایسے ہوں گے جو ثابت قدم رہنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے۔ اور اگر تمہارے سو آدمی ہوں گے تو وہ کافروں کے ایک ہزار پر غالب آجائیں گے، کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اے پیغمبر آپ لوگوں کو جہاد پر آمادہ کریں اگر ان میں بیس بھی صبر کرنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگر سو ہوں گے تو ہزاروں کافروں پر غالب آجائیں گے اس لئے کہ کفاّر سمجھدار قوم نہیں ہیں |