Quran with Hindustani translation - Surah At-Taubah ayat 97 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿ٱلۡأَعۡرَابُ أَشَدُّ كُفۡرٗا وَنِفَاقٗا وَأَجۡدَرُ أَلَّا يَعۡلَمُواْ حُدُودَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ ﴾
[التوبَة: 97]
﴿الأعراب أشد كفرا ونفاقا وأجدر ألا يعلموا حدود ما أنـزل الله على﴾ [التوبَة: 97]
Muhammad Junagarhi Dehati log kufur aur nifaq mein boht hi sakht hain aur unn ko aisa hona hi chahaiye kay unn ko inn kay ehkaam ka ilm na ho jo Allah Taalaa ney apney rasool per nazil farmaye hain aur Allah bara ilm wala bari hikmat wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim dehati log kufr aur nifaaq mein bahuth hee saqt hai aur un ko aisa hona hee chahiye ke un ko un ehkam ka ilm na ho jo Allah tala ne apne rasol par nazil farmae hai aur Allah bada ilm wala,badi hikmath wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور بعض بدو ایسے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ جو وہ (راہ خدا میں ) خرچ کرتے ہیں وہ تاوان ہے اور منتظر ہیں تمھارے لیے (زمانہ کی ) گردشوں کے (حقیقت میں ) انہی پر ہے بری گردش اور اللہ تعالیٰ سمیع (و) علیم ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (یہ) دیہاتی لوگ سخت کافر اور سخت منافق ہیں اور (اپنے کفر و نفاق کی شدت کے باعث) اسی قابل ہیں کہ وہ ان حدود و احکام سے جاہل رہیں جو اللہ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل فرمائے ہیں، اور اللہ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani جو دیہاتی (منافق) ہیں، وہ کفر اور منافقت میں زیادہ سخت ہیں، اور دوسروں سے زیادہ اسی لائق ہیں کہ اس دین کے احکام سے ناواقف رہیں جو اللہ نے اپنے رسول پر اتارا ہے۔ اور اللہ علم کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ دیہاتی کفر اور نفاق میں بہت سخت ہیں اور اسی قابل ہیں کہ جو کتاب خدا نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اس کے حدود اور احکام کو نہ پہچانیں اور اللہ خوب جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے |