Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 97 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿ٱلۡأَعۡرَابُ أَشَدُّ كُفۡرٗا وَنِفَاقٗا وَأَجۡدَرُ أَلَّا يَعۡلَمُواْ حُدُودَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ ﴾
[التوبَة: 97]
﴿الأعراب أشد كفرا ونفاقا وأجدر ألا يعلموا حدود ما أنـزل الله على﴾ [التوبَة: 97]
Abul Ala Maududi Yeh badwi (bedouin) arab kufr o nifaq (hypocrisy) mein zyada sakht hain aur inke maamle mein is amr ke imkanaat (probability) zyada hain ke us deen ke hudood se na-waqif rahein jo Allah ne apne Rasool par nazil kiya hai. Allah sab kuch jaanta hai aur hakeem o dana hai |
Ahmed Ali گنوار کفر اور نفاق میں بہت سخت ہیں اور اس قابل ہیں کہ جو احکام الله نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہیں ان سے واقف نہ ہوں اور الله جاننے والا حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry دیہاتی لوگ سخت کافر اور سخت منافق ہیں اور اس قابل ہیں کہ جو احکام (شریعت) خدا نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہیں ان سے واقف (ہی) نہ ہوں۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan گنوار بہت سخت ہیں کفر میں اور نفاق میں اور اسی لائق ہیں کہ نہ سیکھیں وہ قاعدے جو نازل کئے اللہ نے اپنے رسول پر [۱۰۸] اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے [۱۰۹] |
Muhammad Hussain Najafi صحرائی عرب کفر و نفاق میں سب سے زیادہ سخت ہیں اور اسی قابل ہیں کہ ان احکام کے حدود و قیود کو نہ سمجھیں جو خدا نے اپنے رسول(ص) پر نازل کئے ہیں اور اللہ بڑا جاننے والا، بڑا حکمت والا ہے۔ |