Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 109 - يُونس - Page - Juz 11
﴿وَٱتَّبِعۡ مَا يُوحَىٰٓ إِلَيۡكَ وَٱصۡبِرۡ حَتَّىٰ يَحۡكُمَ ٱللَّهُۚ وَهُوَ خَيۡرُ ٱلۡحَٰكِمِينَ ﴾
[يُونس: 109]
﴿واتبع ما يوحى إليك واصبر حتى يحكم الله وهو خير الحاكمين﴾ [يُونس: 109]
Abul Ala Maududi Aur (aey Nabi), tum is hidayat ki pairwi kiye jao jo tumhari taraf bazariye wahee (revelation) bheji jaa rahi hai, aur sabr karo yahan tak ke Allah faisla karde, aur wahi behtareen faisla karne wala hai |
Ahmed Ali اورجو کچھ تیری طرف وحی کیا گیا ہے ا س پر چل اور صبر کر یہاں تک کہ الله فیصلہ کر دے اور وہ بہتر فیصلہ کرنے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اے پیغمبر) تم کو جو حکم بھیجا جاتا ہے اس کی پیروی کئے جاؤ اور (تکلیفوں پر) صبر کرو یہاں تک کہ خدا فیصلہ کردے۔ اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور تو چل اسی پر جو حکم پہنچے تیری طرف اور صبر کر جب تک فیصلہ کرے اللہ اور وہ ہے سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا [۱۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے رسول) آپ اس وحی کی پیروی کریں جو آپ کی طرف کی جاتی ہے اور (مخالفین کی ایذا رسانیوں پر) صبر کریں یہاں تک کہ اللہ (آپ کے اور ان کے درمیان) فیصلہ کر دے۔ جو فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔ |