Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 22 - يُوسُف - Page - Juz 12
﴿وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُۥٓ ءَاتَيۡنَٰهُ حُكۡمٗا وَعِلۡمٗاۚ وَكَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴾
[يُوسُف: 22]
﴿ولما بلغ أشده آتيناه حكما وعلما وكذلك نجزي المحسنين﴾ [يُوسُف: 22]
Abul Ala Maududi Aur jab woh apni poori jawani ko pahuncha to humne usey quwwat e faisla aur ilam ata kiya, is tarah hum neik logon ko jaza dete hain |
Ahmed Ali اور جب اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اسے حکم اور علم دیا اور نیکوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچے تو ہم نے ان کو دانائی اور علم بخشا۔ اور نیکوکاروں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور جب پہنچ گیا اپنی قوت کو دیا ہم نے اسکو حکم اور علم [۳۴] اور ایسا ہی بدلہ دیتےہیں ہم نیکی والوں کو [۳۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب وہ (یوسف) پوری جوانی کو پہنچا۔ تو ہم نے اس کو حکمت اور علم عطا کیا اور ہم اسی طرح نیکوکاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں۔ |